تحقیقِ عارفانہ — Page 359
۳۵۹ الٹی ہے۔پس تم جو کچھ کرنا چاہو کرو میں نے تمہیں نصیحت کر دی ہے۔“ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۷۳ - ۵۷۲) خدا تعالیٰ کے حضور توجہ کرنے پر اس بارہ میں آپ کو یہ الہام بھی ہوا :- كد بُوابِايْتِنَا وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وَنَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيْكَ لاتبديل لِكَلِمَتِ اللهِ " ( تتمہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء) ترجمہ : ان لوگوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا ہے اور ان کے ساتھ ٹھٹھا کرتے رہے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ ان کے مقابلہ میں ترے لئے کافی ہو گا (یعنی انہیں عذاب دیگا ) اور اس عورت کو تیری طرف لوٹائے گا۔خدا کے کلمات بدل نہیں سکتے۔اس اشتہار میں ایک اور الہام بھی تحریر فرماتے ہیں جو محمدی بیگم صاحبہ کی واپسی کو مشروط کر رہا ہے اس الہام کے متعلق آپ تحریر فرماتے ہیں۔کہ آپ نے کشف میں محمدی بیگم صاحبہ کی نانی کو دیکھا کہ اس کے چہرہ پر رونے کی علامات ہیں تو آپ نے اسے کہا :- أيَّتُهَا الْمَرَعَةُ تُو بِى تُوُبِى فَإِنَّ البَلاءَ عَلَى عَقِبِكِ وَالْمَصِيبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كِتَابٍ مُتَعَدِّدَة۔“ ( تتمہ اشتہار ۱۰ر جولائی ۱۸۸۸ء) ترجمہ : اے عورت تو بہ کر توبہ کر کیونکہ بلاء تیری اولاد اور اولاد در اولاد پر پڑنے والی ہے اور تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے ایک شخص مرے گا اور اس سے بہت سے ایسے معترض باقی رہ جائیں گے۔جو زبان درازی سے کام لیں گے۔“ یہ الہام بتاتا ہے کہ محمدی بیگم صاحبہ کی نانی کی لڑکی اور لڑکی کی لڑکی یعنی محمدی بیگم صاحبہ پر بلاء نازل ہونے والی تھی جس سے محمدی بیگم صاحبہ کی ثانی مصیبت میں مبتلا ہو نے والی تھی اور یہ بلاء اور مصیبت تو بہ سے مل سکتی تھی۔یہ الہام ایک شخص کا مرنا اور ایسے معترضین کا پیدا ہونا بھی بتاتا ہے جو نا واجب طریق سے اعتراض کے لئے