تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 291 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 291

۲۹۱ نہیں کہ میں انہیں مباہلہ کے لئے چیلنج کروں یا ان کے بالمقابل مباہلہ کروں۔ان کا اپنا مباہلہ جس کے لئے انہوں نے مستعدی ظاہر کی ہے میری صداقت کے لئے کافی ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۲۱۳) پھر اس کے بعد اعجاز احمدی صفحہ ۶،۱۷ ا کا حوالہ درج کیا ہے۔یا الہی تو ہمارے کاروبار کو دیکھ رہا ہے اور تیری عمیق نگاہوں سے ہمارے اسرار پوشیدہ نہیں۔تو ہم میں اور مخالفوں میں فیصلہ کر دے اور وہ جو تیری نظر میں صادق ہیں ان کو ضائع مت کر کہ صادق کے ضائع ہونے سے ایک جہان ضائع ہو گا۔اے میرے قادر خدا تو نزدیک آجا اور اپنی عدالت کی کرسی پر بیٹھ۔اور یہ روز کے پہ جھگڑے قطع کر کیونکر میر اول قبول کرے کہ تو صادق کو ذلت کے ساتھ قبر میں اتارے گا۔اور اوباشانہ زندگی والے کیونکر فتح یا ئیں گے تیری ذات کی مجھے قسم ہے کہ تو ایسا ہر گز نہیں کرے گا۔“ برق صاحب لکھتے ہیں :- (اعجاز احمدی صفحہ ۱۶،۱۷) پوسٹر نکلا علم نہیں مسیح موعود کی دعا کا تیر نکل چکا تھا ۱۹۰۲ء اور ۱۹۰۷ء کے درمیانی عرصہ میں مولوی صاحب اور جناب مرزا صاحب نے اس مقابلہ کے سلسلہ میں کیا کچھ کیا اور لکھا حجاب خفا میں ہے۔البتہ اس موضوع پر ہمیں 1906ء میں جناب مرزا صاحب کا ایک فیصلہ کن اشتہار ملتا ہے یہ اشتہار مولوی صاحب کی طرف ایک کھلا خط ہے۔“ (حرف محرمانه صفحه ۲۱۵) اس کے بعد برق صاحب نے حضرت اقدس کے اس خط کا جو مضمون درج کیا ہے اور ۱۵ اپریل کے اس مضمون کو ۵ اپریل کا قرار دیا ہے۔اور لکھا ہے کہ اس تاریخ کی ڈائری میں یہ فقرہ بھی تھا۔ثناء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا۔وہ دراصل ہمار کی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہی اس کی بنیاد رکھی گئی۔(حرف محرمانہ صفحہ ۲۱۷)