تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 18 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 18

۱۸ آپ کے امتی کو آپ کے فیض کے نبوت کا ایک ایسا درجہ مل سکتا ہے جس کے ساتھ اس کا امتی ہونا لازمی ہے اور اسی قسم کی نبوت کا آپ کو دعویٰ ہے اور یہ نبوت نبوت محمدیہ کا فیض ہونے کی وجہ سے آنحضرت ﷺ کی نبوت کا ظل ہے نہ کوئی نئی اور الگ ثبوت۔کیونکہ یہ نبوت در حقیقت آنحضرت ﷺ کے انوار نبوت کی ہی بہ پیرایۂ جدید ایک تجلی ہے۔برق صاحب کا جدید نظریہ علي جناب برق صاحب نے جب دیکھا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کا دعوی کسی جدید شریعت لانے کا نہیں بلکہ آپ ایک پہلو سے امتی اور ایک پہلو سے نبی ہونے کا دعوی کرتے ہیں تو انہوں نے آپ کو جھٹلانے کے لئے تمام امت محمدیہ کے خلاف ایک نیا نظریہ اختیار کر لیا ہے ان کا یہ نیا نظریہ ہے کہ :- کوئی نبی نئی شریعت لے کر نہیں آیا تھا بلکہ تمام انبیاء ایک ہی پیغام کو مختلف زبانوں اور زمانوں میں دھراتے رہے۔“ (حرف محرمانہ صفحہ ۱۷) اس امر کے ثبوت میں جناب برق صاحب نے ذیل کی تین آیات بھی پیش کی ہیں :- ا - إِنَّ هَدَالَفِي الصُحُفِ الْأُولى - (الاعلیٰ : 19) یہ قرآن پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے۔٢- مَايُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ - ( حم السجدة : ۴۴) ہم تمہیں وہی پیغام دے رہے ہیں کہ جو تم سے پہلے تمام انبیاء کو دیا گیا۔- فرعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَى بِهِ نُوحاً وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى - (الشورى : ۱۴) اے محمد ہم تمہیں وہی دین اور وہی شریعت دے رہے ہیں جو نوح۔ابراہیم موسیٰ و