تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 154 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 154

۱۵۴ ہیں ہم ان بیانات سے کیا نتیجہ اخذ کریں ؟ الجواب کاش برق صاحب تعصب سے الگ ہو کر حقیقت بین نگاہ سے حضرت اقدس کی اس عبارت کے اگلے حصہ پر غور کر لیتے جو خود انہوں نے اپنی کتاب کے صفحہ ۸۰ پر حضرت صاحب کے اقتباس کے طور پر یوں درج کی ہے۔اس عاجز نے جوشیل موعود ہونے کا دعوی کیا ہے جس کو کم فہم لوگ صحیح موخود خیال کر بیٹھے ہیں یہ کوئی نیاد ھوئی نہیں میں نے یہ دعویٰ ہر گز نہیں کیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں۔جو شخص یہ الزام مجھ پر لگا دے وہ سراسر مفتری اور کذاب ہے۔بلکہ میری طرف سے عرصہ ۸،۷ سال سے برابر یہی شائع ہو رہا ہے کہ میں مثیل مسیح ہوں یعنی حضرت عیسی کے بعض روحانی خواص طبع اور عادات و اخلاق وغیرہ کے خدا تعالیٰ نے میری طبع میں بھی رکھتے ہیں۔“ (ازالہ اوہام جلد اصفحہ ۱۹۰ طبع اوّل) اس عبارت میں جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں سے مراد غیر احمدی علماء کا خیالی مسیح موعود ہے یعنی مسیح ابن مریم۔آپ ان کے خیالی مسیح موعود ہونے کا کوئی دعویٰ نہیں رکھتے۔جس کی تشریح آپ نے یہ فرما دی ہے کہ میں نے یہ دعویٰ ہر گز نہیں کیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں۔پس اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ کم فہم لوگ آپ کے دعوئی سے یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ حضرت مرزا صاحب ان خیالی مسیح موعود اور خیالی ابن مریم ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔آپ نے ان کی تردید فرمائی ہے کہ میں ایسا مسیح موعود نہیں۔بلکہ ان کے ذہنی اور خیالی موعود کا میل ہوں اور آپ نے جن عبارتوں میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے ان سے مراد صرف یہ ہے کہ آپ مسیح بن مریم کے مثیل ہیں اور پیشگوئیوں میں دراصل مسیح بن مریم کا میل ہی مراد