تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 153 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 153

۱۵۳ مسیح کی پیشگوئی قرآن مجید میں مذکور ہی نہیں۔اس لئے کسی مسیح موعود کا ماننا ہمارے لئے ضروری نہیں۔تیسری بات کا جواب اب رہ گئی تیسری بات جو برق صاحب نے کہی تھی کہ آخر میں ایک مستقل رسول بن کر مسلمانوں کے لئے آجانا کہاں تک جائز ہے ؟ (حرف محرمانہ صفحہ ۷۵) بُهتان عظیم یہ جناب برق صاحب کا بہتان عظیم ہے ان کا یہ کلام کوئی حرف محرمانہ نہیں بلکہ حرف مجرمانہ ہے۔کیونکہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کسی تحریر و تقریر میں مستقل رسول ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔یہ جناب برق صاحب کا حضرت مسیح موعود پر صریح افتراء ہے وہ آپ کا کوئی قول یا تحریر اپنی اس بات کی تصدیق میں پیش نہیں کر سکتے۔حضرت اقدس نہ تو نبوت کی تشریعی اور غیر تشریعی تقسیم کے لحاظ سے مستقل رسول ہونے کے مدعی ہیں اور نہ آپ نے نبوت کی اس تعریف کے لحاظ سے نبوت کا دعوی کیا ہے جو جناب برق صاحب کے ذہن میں ہے جس کی رو سے ان کے نزدیک ایک شخص کا شریعت جدیدہ کا حامل ہو نا ضروری قرار پاتا ہے۔برق صاحب کی ایک الجھن کا حل جناب برق صاحب اپنی کتاب کے صفحہ ۷۸ تا ۸۳ میں یہ الجھن پیش کرتے ہیں کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے مسیح موعود ہونے کادعویٰ بھی کیا ہے اور ازالہ اوہام جلد اول کے صفحہ 190 طبع اوّل پر یہ بھی لکھا ہے۔" اس عاجز نے جوشیل موعود ہونے کادعویٰ کیا ہے۔جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں یہ کوئی نیاد عویٰ نہیں دعویٰ مسیح موعود سے متعلقہ عبارتوں کے بالمقابل یہ عبارت پیش کرنے کے بعد برق صاحب لکھتے "