تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 5 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 5

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيم۔باب اوّل ختم ہوت کی حقیقت نبوت جناب ڈاکٹر غلام جیلانی صاحب برق نے ایک کتاب ”حرف محرمانہ“ کے نام سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مهدی معهود علیہ السلام کے دعاوی کی تردید میں لکھی ہے۔اس کتاب کا جواب دینا اس وقت ہمارے مد نظر ہے۔برق صاحب نے سب سے پہلے ” خاتم النبیین “ کے معنے پر بحث کی ہے اور پھر حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ کی نبوت کو زیر بحث لائے ہیں۔تمام مسلمان علماء کا اس بات پر اتفاق رہا ہے اور اتفاق موجود ہے کہ مسیح موعود کے آخری زمانے میں ظہور کے متعلق احادیث نبویہ میں جو پیشگوئیاں وارد ہیں ان میں آنحضرت ﷺ نے اس موعود کو ہی اللہ “ قرار دیا ہے۔اور یہ علماء امت کہتے ہیں کہ یہ موعود شریعت محمدیہ کے تابع ہو گا اور اس کے مطابق حکم کرے گا۔کسی اور شریعت کی طرف دعوت نہیں دے گا۔اس طرح قریباً تمام امت محمدیہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ خاتم النبیین عملے کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا نبی نہیں آسکتا۔البتہ آخری زمانہ میں ایک نبی اللہ کا ظہور حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی کے رنگ میں ضرور ہو گا۔اکثر علماء امت یہ مانتے چلے آئے ہیں کہ امت محمدیہ کے مسیح موعود