تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 148 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 148

۱۴۸ حدیث سے یہ ثابت نہیں کہ عیسی کی عمر دو ہزار یا تین ہزار برس ہو گی۔بلکہ ایک سو تیس برس کی عمر لکھی ہے اب بتلاؤ کیا ایک سو بیس برس اب تک ختم ہوئے یا نہیں ؟“ چھ صفحہ ۲۹ پر لکھتے ہیں۔" پھر وہ "حکم" کا لفظ جو " مسیح موعود کی نسبت " صحیح بخاری میں آیا ہے اس کے ذرا معنی تو کریں ہم تو اب تک یہی سمجھتے تھے کہ حکم اس کو کہتے ہیں کہ اختلاف رفع کرنے کے لئے اس کا حکم قبول کیا جائے اور اس کا فیصلہ گروہ ہزار حدیث کو بھی موضوع قرار دے ناطق سمجھا جائے جس شخص کو خدا نے کشف والہام عطا کیا۔اور بڑے بڑے نشان اس کے ہاتھ پر ظاہر فرمائے اور قرآن کے مطابق ایک راہ اس کو دکھلادی تو پھر وہ بعض ظنی حدیثوں کے لئے اس روشن اور یقینی راہ کو کیوں چھوڑے گا۔کیا اس پر واجب نہیں ہے کہ جو کچھ خدا نے اسے دیا ہے اس پر عمل کرے۔اور اگر خدا کی پاک وحی سے حدیثوں کا کوئی مضمون مخالف پاوے اور اپنی وحی کو قرآن کے مطابق پادے اور بعض حدیثوں کو بھی اس کے مؤید دیکھے تو ایسی حدیثوں کو چھوڑ دے اور ان حدیثوں کو قبول کرے جو قرآن کے مطابق ہیں اور اس کی وحی کی مخالف نہیں۔“ اعجاز احمدی صفحه ۳۰،۲۹ طبع اوّل) ان اقتباسات سے ظاہر ہے کہ مسیح موعود کے متعلق کچھ ایسی حدیثیں بھی ہیں جو آپ کی تائید کرتی ہیں اور صحیح بخاری کی حدیث کو جس میں مسیح موعود کو حکم قرار دیا گیا ہے۔آپ صحیح حدیث سمجھتے ہیں اور مخالفین پر اپنی تائید میں اسے بطور حجت پیش کرتے ہیں۔پھر آپ محولہ بالا اقتباس سے آگے تحریر فرماتے ہیں :- ” پھر مولوی ثناء اللہ صاحب کہتے ہیں کہ آپ کو مسیح موعود کی پیشگوئی کا خیال کیوں دل میں آیا۔آخر وہ حد بیثوں سے ہی لیا گیا۔پھر حدیثوں کی اور علامات کیوں