تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 135 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 135

۱۳۵ ایسے دعویٰ نبوت کو آپ کفر سمجھتے ہیں۔تشریعی نبی آپ کے نزدیک وہ ہوتا ہے جو شریعت جدیدہ کا حامل ہو یا مستقل نبی ہو نیکی صورت میں اس پر کوئی نیا حکم شریعت نازل ہو یادہ سابقہ شریعت میں کوئی ترمیم و تنسیخ کرے۔برق صاحب کی دروغ بانی برق صاحب نے حرف محرمانہ صفحہ ۶۶،۶۵ پر حضرت اقدس کی کتاب اربعین نمبر ۴ صفحہ ۷، ۸ طبع اول سے بھی ایک عبارت پیش کی ہے جس سے آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ گویا حضرت بانی سلسلہ احمد یہ خوو تشریعی نبوت کا دعویٰ کرتے ہیں وہ عبارت یہ ہے۔"ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے ؟ جس نے اپنی وحی کے ذریعه ت چند امر اور نمی بیان کئے۔اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا۔وہی صاحب الشریعت ہو گیا۔پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نبی بھی۔مثلاً یہ الهام براہین احمدیہ میں درج ہے اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد ہے۔جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إن هذا لفي الصُّحُفِ الأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وموسی (الا علی : ۲۰۰۱۹) یعنی قرآنی تعلیم تورات میں بھی موجود ہے اور اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں باستیفاء (مکمل طور پر ) امر اور نبی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے کیونکہ اگر تورات یا قرآن شریف میں باستیفاء احکام شریعت کا ذکر ہو تا تو پھر اجتہاد کی گنجائش نہ رہتی۔غرض یہ سب خیالات فضول اور کو تاہ اندیشیاں ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت ﷺ خاتم الانبیاء ہیں اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے۔تا ہم خدا تعالیٰ