تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 509 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 509

۵۰۹ مراد ہے " تیرے وجود پر "۔لہذا " تجھ پر " کی جگہ " تیرے پر " معمل یعنی بے معنی نہ ہوا۔رہا ر ق صاحب کا اس الہامی فقرہ کو مضحکہ خیز قرار دینا سو یہ امران کی طرف سے کوئی عجیب بات نہیں۔کیونکہ خدا تعالی اور اس کے انبیاء کے کلام پر جنسی اڑانا ہمیشہ سے منکرین کا شیوہ رہا ہے۔تبھی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَا حَسَرَةٌ عَلَى العِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وَنَ - ☆☆☆ انگریزی زبان کے الہامات (يس: ۳۱) برق صاحب الہامات غلط زبان میں “ کے عنوان کے تحت حضرت مسیح موعود کے چھ الهامات درج کئے ہیں۔جو انگریزی زبان میں ہوئے۔اور یہ نہیں بتایا کہ ان کے نزدیک ان الہامات میں کیا غلطی ہے۔البتہ ان الہامات کے آخر میں آپ نے اپنی کتاب حرف محرمانه صفحه ۳۳۲ پر چشمه معرفت صفحہ ۲۵۹ سے یہ عبارت درج کی ہے۔یہ بالکل لغو اور یہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی اور ہو۔اور الہام " 66 اس کو کسی اور زبان میں ہو۔“ جناب برق صاحب چشمہ معرفت کی اس عبارت کی رو سے گویا حضرت مسیح موعود کے الفاظ سے ہی آپ پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔کہ چونکہ آپ کی اصل زبان انگریزی نہ تھی اس لئے بقول آپ کے آپ پر انگریزی الہامات کا نازل ہو نا ایک لغو اور یہودہ امر ہے۔جناب برق صاحب نے چشمہ معرفت کی یہ عبارت پیش کر کے کہیں کی