تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 439 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 439

۴۳۹ مصلح موعود کی پیدائش کی آخری حد ۱۹ر فروری ۱۸۹۵ء تھی۔کیونکہ اس کے لئے الہامی حد ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء سے ۹ برس مقرر کی گئی تھی اور صاحبزادہ مبارک احمد کی پیدائش اس میعاد کے بعد ۱۴؍ جون ۱۸۹۹ء کو ہوئی۔لهذا از روئے الہام الہی بھی اُسے مصلح موعود قرار نہیں دیا جا سکتا تھا۔آپ کے چاروں لڑکوں میں سے وہی مصلح موعود ہو سکتا تھا جو نو برس کے اندر پیدا ہو تا اور لیبی عمر بھی پاتا۔اور آپ کا جانشین بھی ہوتا۔چنانچہ تین لڑکے جو اس 9 سالہ مدت کے اندر پیدا ہوئے۔انہیں میں سے کوئی ایک مصلح موعود ہو سکتا تھا۔لیکن ”سبز اشتہار“ اس بات پر روشنی ڈال رہا ہے کہ مصلح موعود کا ایک نام بشیر ثانی یاد و سر اشیر بھی ہے۔چنانچہ آپ اس اشتہار میں تحریر فرماتے ہیں :- الہام نے پیش از وقوع دو لڑکوں کا پیدا ہونا ظاہر کیا۔اور بیان کیا کہ بعض لڑکے کم عمری میں فوت بھی ہوں گے۔دیکھو اشتهار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء د اشتهار ار جولائی ۱۸۸۸ء۔سو مطابق پہلی پیشگوئی کے ایک لڑکا ( شیر احمد اول ناقل ) پیدا ہو گیااور فوت بھی ہو گیا اور دوسر الڑکا جس کی نسبت الہام نے بیان کیا تھا کہ دوسر الخیر دیا جائے گا جس کا دوسرا نام محمود ہے۔وہ اگر چہ اب تک جو یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہے پیدا نہیں ہوا۔مگر خدا تعالیٰ کے وعدے کے موافق اپنی میعاد کے اندر ضرور پیدا ہو گا۔زمین و آسمان مل سکتے ہیں پر اس کے وعدوں کا ٹلنا ممکن نہیں۔نادان اس کے الہامات پر ہنستا ہے اور احمق اس کی پاک بخار توں پر ٹھٹھالگاتا ہے۔کیونکہ آخری دن اس کی نظر سے پوشیدہ ہے اور انجام کار اس کی آنکھوں سے چھپا ہوا ہے۔“ (حاشیه اشتهار حقانی تقریر بر واقعہ وفات بشیر المعروف سبز اشتهار) اسی اشتہار میں آگے چل کر تحریر فرماتے ہیں :-