تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 424 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 424

۴۲۴ آخری ضمنی اعتراض برق صاحب نے آخری ضمنی اعتراض اس عبارت کے پیش نظر کیا ہے جس میں انوار الاسلام" صفحہ ۵ پر حضرت اقدس نے مسٹر عبد اللہ آتھم کی مسلسل گھبراہٹ کے سلسلہ اور ہول اور خوف کو اصل ہاویہ قرار دیا ہے۔چنانچہ برق صاحب لکھتے ہیں کہ :- " تو گویا آعظم اصل ہادیہ میں گرا دیا گیا تھا اس لئے کہ اُس نے حق کی طرف رجوع نہیں کیا تھا۔لیکن آپ اعجاز احمدی صفحہ ۲ میں فرماتے ہیں۔کہ ” تھم نے اسی مجلس میں رجوع کیا۔“ اگر وہ حق کی طرف رجوع کر چکا تھا تو پھر اُسے اصل ہاویہ میں کیوں گرادیا گیا۔اور اگر نہیں کیا تھا تو زندہ کیوں رہا ؟“ (حرف محرمانه صفحه ۲۸۳) الجواب اس اعتراض میں جناب برق صاحب دراصل لفظوں سے کھیل رہے ہیں ور نہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ خوب جانتے ہیں کہ اصل پیشگوئی میں موت کا لفظ نہ تھا بلکہ ہادیہ میں گرائے جانے کا ذکر تھا اور کامل ہادیہ چونکہ مجرم انسان کو مارنے کے بعد ملتا ہے اس لئے ہادیہ میں گرائے جانے کی تعبیر میں حضرت اقدس نے وعیدی معت ضروری قرار دی۔چونکہ مسٹر عبد اللہ آتم دل سے رجوع الی الحق کر چکے تھے اس لئے وہ موت کے ہادیہ سے اس طرح بچائے گئے کہ پندرہ ماہ کی میعاد پیشگوئی کے اندر ان کی موت واقعہ نہ ہوئی۔لیکن اس میعاد کے اندر چونکہ ان پر گھبر بہٹ اور خوف طاری ہؤا جو رجوع الی الحق کی علامت تھا۔اس لئے حضرت اقدس نے ہادیہ کے وسیع معنوں کے لحاظ سے دنیوی ہو یہ کے معنوں میں اسے اصل ہادیہ سے تعبیر کیا ہے یہ ہادیہ جس میں وہ پڑے رہے رجوع کی علامت تھا۔اگر وہ اعلانیہ بھی اپنے قلبی رجوع کا اظہار کر دیتے تو