تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 423 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 423

۴۲۳ کی شرط سے فائدہ اٹھا لینے پر وعیدی پیشگوئی کی یہ مقید صورت ختم ہو گئی تو آٹھم صاحب کے اخفائے حق کی وجہ سے اب یہ وعیدی پیشگوئیوں کے اصول کے مطابق تاخیر میں پڑ کر اپنی اس مطلق صورت میں کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں مریکا قائم ہو گئی۔کیونکہ مقید صورت کی نفی ہے وعیدی پیشگوئیوں میں معلق صورت کی بہر حال نفی نہیں ہو جاتی بلکہ بیبا کی دکھانے پر عذاب کا نازل ہو نا ضروری ہو جاتا ہے۔پس عبد اللہ آتھم کے اخفائے حق کی وجہ سے پیشگوئی مطلق صورت میں ان کے سریر قلم رہی اور بعد کے واقعات اور حقائق کی تفصیل اس مفاد کو قطعی طور پر ثابت کر دیتی ہے اور اس امر پر شبہ کا کوئی غبار باقی نہیں چھوڑتی کہ اس پیشگوئی کی میعاد گزر جانے کے بعد بھی مسٹر عبد اللہ آتھم کے حضرت اقدس کی زندگی میں مرنے کا روحانی مقابلہ ختم نہیں ہوا تھا۔چنانچہ حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- وو ہاں جس وقت عبد اللہ آتھم اس شرط ( رجوع الی الحق ناقل) کے نیچے سے اپنے تیں باہر کرے اور اپنے لئے شوخی اور بے باکی سے ہلاکت کے سامان پیدا کرے تو و دو دن نزدیک آجائیں گے اور سزائے ہادیہ کامل طور پر نمودار ہو گی اور پیشگوئی عجیب طور پر اپنا اثر دکھائے گی۔“ (انوار الاسلام صفحه ۵) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ پندرہ ماہ گزر جانے کے بعد بھی حضرت اقدس کے نزدیک پیشگوئی معلق صورت میں آتھم صاحب کے سر پر قائم تھی اور پیشگوئی کی اس معلق صورت کا مفاد یہی تھا کہ اخفائے حق کا جرم ظاہر ہو جانے پر جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو گا۔پس ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۰ کی عبارت پیشگوئی کی میعاد گزر جانے کے بعد کی ہے اس لئے اس میں پیشگوئی کی صرف مطلق صورت کا ذکر کیا گیا ہے۔" کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا۔“