تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 412 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 412

۴۱۲ مضحکہ اڑ لیا گیا ہے اور جناب مرزا صاحب پر بے پناہ پھبتیاں کئی گئی ہیں اس زمانہ ( پندرہ ماہ کی تصنیف ہے۔ان واقعات کی روشنی میں کون کہہ سکتا ہے کہ آتھم نے رجوع الی الحق کر لیا تھا اور عاجز انسان کو خدا بنانے سے باز آ گیا تھا۔“ کچھ عرصہ ہوا آپ کی اس عبارت کے متعلق ہمارے دفتر کی طرف سے چند سوالات آپ کی خدمت میں پیش کئے گئے تھے۔لیکن آپ نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔حالانکہ یہ کتاب لکھ کر آپ نے یہ امر اپنے ذمہ لے لیا تھا کہ اس میں جو کچھ آپ نے لکھا ہے اس کے بارے میں اگر کسی استفسار ضرورت ہو تو آپ جواب سے پہلو تہی نہیں کریں گے۔مگر افسوس کہ آپ نے اس ذمہ داری کو ادا نہیں کیا۔لہذا اب دوبارہ آپ کی خدمت میں یہ چٹھی رجسٹری بھیجی جاتی ہے۔آپ مہربانی فرما کر اولین فرصت میں ہمارے سوالات کا جواب دیگر ممنون فرمائیں ورنہ سمجھا جائے گا کہ بے پر کی اڑانے میں آپ بھی دوسرے معائد من احمدیت سے پیچھے نہیں۔آپ کے مندرجہ بالا نوٹ کے متعلق ہمارے سوالات حسب ذیل ہیں۔ان تمام سوالات کے جوابات نمبر وار دیگر ممنون فرمائیں۔-1- کیا ڈپٹی عبد اللہ آتھم کی کتاب ” خلاصہ مباحثہ “ آپ کے پاس موجود ہے ؟ ۲- اگر موجود نہیں تو آپ نے اسے کہاں دیکھا ہے اگر کسی لائبریری میں دیکھا ہے تو اس سے مطلع فرمائیں ؟ - اس بات کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ کتاب ” خلاصہ مباحثہ کو خود ڈپٹی آتھم نے پیشگوئی کی میعاد ۵ اماہ کے اندر تصنیف کیا تھا ؟ ۴۔اس کا طابع اور ناشر کون ہے ؟ ۵- یہ کسی پریس میں چھپی تھی ؟ ۶- یہ کتنے صفحات پر مشتمل ہے ؟