تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 78 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 78

LA رکھتا۔کیونکہ نبی تراش کا مثبت پہلو جو خاتم النبیین کے حقیقی لغوی معنی ہیں یہ مفہوم رکھتا ہے کہ آئندہ جو نبی ہو گاوہ مستقل اور تشریعی نبی نہیں ہو گا۔بلکہ امتی نبی ہوگا۔چشمہ معرفت کی جس عبارت میں آنحضرت ﷺ پر تمام نبو تیں ختم ہونے اور آپ کی شریعت کے خاتم الشرائع ہونے کا ذکر ہے۔افسوس کہ اس عبارت کو بھی جناب برق صاحب نے ادھورا پیش کیا ہے تا فشاء متکلم مخفی رہے اور وہ اسے اعتراض کی بنیاد بنا سکیں۔حالانکہ پوری عبارت یوں ہے۔میں اس کے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبو تیں اس پر ختم ہیں اور اس کی شریعت خاتم الشرائع ہے۔مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں کیونکہ وہ محمد کی نبوت ہے۔یعنی اس کا ظل ہے اور اس کے ذریعہ سے ہے اور اسی کا مظہر ہے۔“ چشمه معرفت صفحه ۳۲۴) اسی عبارت پر حاشیہ میں لکھتے ہیں۔ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر تو یہ امر ہے کہ ہمارے سید و الله مولی آنحضرت ﷺ خاتم الانبیاء ہیں اور آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں اور نہ کوئی شریعت ہے اور اگر کوئی ایساد عویٰ کرے تو بلا شبہ وہ بے دین اور مردود ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ابتداء سے ارادہ کیا تھا کہ آنحضرت مے کے کمالات متعدیہ کے اظہار و اثبات کے لئے کسی شخص کو آنجناب کی پیروی اور متابعت کی وجہ سے وہ مرتبہ کثرتِ مکالمات اور مخاطبات الہیہ ھے جو کہ اس کے وجود میں عکسی طور پر نبوت کا رنگ پیدا کر دے سو اس طور سے خدا نے میرا نام نبی رکھا۔یعنی نبوت محمد یہ میرے آئینہ نفس میں منعکس ہو گئی۔اور ظلی طور پر نہ اصلی طور پر مجھے یہ نام دیا گیا تا میں آنحضرت ﷺ کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں۔“ زیر بحث عبارت میں آنحضرت ﷺ پر تمام نبو تیں ختم ہونے سے مراد یہ