تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 699 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 699

۶۹۹ دعوی کی کیفیت میں کوئی تبدیلی وقوع میں نہیں آئی۔پس شروع دعوی ہی سے آپ ایک پہلو سے نبی ہیں اور ایک پہلو سے امتی۔اور لفظی تبدیلی کوئی ایسی پیدا نہیں ہوئی جس سے مخالفین علماء اپنی مسلمہ تعریف نبوت کی بنا پر آپ پر ختم نبوت کے منکر ہونے کا الزام دے سکیں۔برق صاحب احمدی اور غیر احمدی کا امتیاز مٹانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہو جائے تو زندگی کی وہ رُوح ختم ہو جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک عظیم جماعت کے دلوں میں اشاعت اسلام کے لئے پیدا کی ہے۔احمدیوں کے لاہوری فریق نے اس امتیاز کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ وہ اشاعت اسلام کے کام میں ناکام رہے ہیں۔اس لئے برق صاحب کا مداہنت کرنے کا مشورہ قبول نہیں کیا جاسکتا۔امتیاز کے قائم رکھنے میں ہی اسلام کا فائدہ ہے۔آخر میں ہم اپنی کتاب کے قارئین کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ احمدیہ تحریک کا ٹھنڈے دل سے مطالعہ کریں اور مخالفین کی کتابوں کے مطالعہ پر ہی اکتفاء نہ کریں بلکہ بر اور است احمد یہ لٹریچر خود پڑھ کر کسی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کریں تا خدا کے حضور آخری زمانہ کی اس عظیم الشان تحریک سے بے اعتنائی برتنے کے مر تکب نہ ٹھر میں جس کی پیشگوئیاں سرور کائنات فخر موجودات عﷺ کی احادیث میں موجود ہیں۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين (۳/ مئی (۶۴)