تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 698 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 698

۶۹۸ مقابلہ کرنا محققانہ اور غیر جانبدارانہ امر نہیں۔آپ کی اردو زبان میں برق صاحب نے جن خامیوں کو تلاش کیا ہے ان کے نظائر ہم اس زمانہ کے اردو ادب کے مسلم اساتذہ کے کلام سے پیش کر چکے ہیں۔اردو زبان نئی زبان تھی۔اس لئے آج سے پون صدی قبل اس کے لئے کوئی معیار نہ تھا۔پھر عربی زبان کی جو غلطیاں آپ نے ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غلطیاں نہیں بلکہ اعتراضات سراسر علمی کم مائیگی کا ثبوت ہیں۔(۹) مخالفوں کے خلاف حضرت اقدس علیہ السلام کے سخت الفاظ لندائی حیثیت قطعاً نہیں رکھتے بلکہ جو امی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ بھی انتہائی مظلومانہ حالت میں اور یہ امر شان نبوت کے کسی طرح خلاف نہیں۔جناب برق صاحب کہہ چکے ہیں کہ ۱۸۹۱ء سے کم از کم بیس سال قبل بھی مرزا صاحب کا دعوئی رسالت موجود تھا تو پھر ان کا یہ لکھنا کس طرح درست تھا کہ ۱۹۰۲ء تک آپ یہی فرماتے رہے کہ میں نبی نہیں۔صاف ظاہر ہے کہ ایک قسم کی نبوت کا دعوئی آپ کال ۱۸۹ء سے پہلے موجود تھا۔اور ہم بتا چکے ہیں کہ اس نبوت کو آپ نبوت جزئیہ قرار دیتے تھے اور اس کی محدث کے دعوئی سے تعبیر فرماتے تھے۔اور اپنے تئیں من وجہ امتی اور من وجہ نبی بہ نبوت جزئیہ قرار دیتے تھے اور 190 ء سے مزید انکشاف ہونے پر آپ پر یہ حقیقت کھلی کہ آپ کا مقام محمد تثبیت سے بالا ہے اور نفس نبوت میں آپ نبی ہیں مگر ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔اور کیفیت اس دعویٰ کی وہی بیان فرمائی جو ل۱۹۰ ء سے پہلے بیان فرماتے رہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی ہم کلامی سے مشرف ہیں۔اور خدا تعالیٰ آپ پر بھرت امور غیبیہ ظاہر کرتا ہے اور اس