تحقیقِ عارفانہ — Page 608
۶۰۸ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فقرہ عربی زبان کے امتیازی کلام کے متعلق ہے۔پس برق صاحب کا اس جگہ اس عربی عبارت کو پیش کرنا غیر متعلق ہونے کی وجہ سے بے محل ہے۔بعض الهامات پر ادمی نکتہ چینی کا جواب برق صاحب نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے بعض الہامات پر کچھ ادبی نکتہ چینی بھی کی ہے۔اس نکتہ چینی میں انہوں نے محض اپنے فہم سقیم اور عربی ادب میں اپنی انتہائی کم مائیگی کا ثبوت دیا ہے۔کسی نے سچ کہا ہے۔وَكَمْ مِن عَائِبٍ قَوْلاً صَحِيحاً وآفَتُهُ مِنَ الْفَهْمِ السَّقِيمِ ا - السماء والارض معك كما هو معى اس الہام پر دواعتراض کئے ہیں :- 66 اول :- عربی میں ارض و سماء مونث ہیں ان کے لئے ضمیر ھونڈ کر استعمال کی گئی۔دوم :- دو اشیاء کی طرف مفرد کی ضمیر راجع کر دی حسب قواعد ھنا چاہیے۔حرف محرمانه صفحه ۳۹۰،۳۸۹) الجواب یہ دونوں اعتراض عربی زبان کے اسالیب سے نا واقعی کا ثبوت ہیں۔ان دونوں سوالوں کا جواب یہ ہے کہ اس الہام میں ”السماء والارض“ کو تاویلا مخلوق پر