تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 593 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 593

۵۹۳ موہومی بزرگ کون ہوتے ہیں ؟ الجواب اس جگہ پوری عبارت یوں ہے :- (حرف محرمانه صفحه ۳۸۲) قرآن کریم نے نہ ایک بار نہ دوبار بلکہ پچیس بار فرما دیا کہ توفی کے لفظ سے صرف قبض روح مراد ہے۔جسم سے کچھ غرض نہیں۔پھر اگر اب بھی کوئی نہ مانے۔تو پھر اسے قرآن کریم سے کیا غرض اس کو تو صاف یہ کہنا چاہیے۔کہ میں اپنے موہومی بزرگوں کی لکیر کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔“ سیاق کلام سے ظاہر ہے کہ ” موہومی بزرگوں“ جن کے خیال کو وہ لوگ قرآن کے فیصلہ پر بھی ترجیح دیتے ہیں۔اور انہیں لوگوں کی لکیر کے فقیر رہنا چاہتے ہیں۔جو یہ کہتے ہیں کہ توفی سے جسم اور روح دونوں کا لینا مراد ہے۔حالانکہ قرآن مجید توفی کے مشتقات صرف قبض روح کے معنوں میں استعمال کرتا ہے۔نہ قبض روح مع الجسم کے معنوں میں۔” موہوم “و ہم سے اسم مفعول ہے۔اور اس کے ساتھ ”ی“ نسبتی لگا کر یہ لفظ خیالی کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے مراد یہ ہے کہ جو لوگ قائلین حیات مسیح" کے وہم و خیال میں بزرگ ہیں۔وہ ان خیالی بزرگوں کی لکیر ہی پیٹنا چاہتے ہیں۔: - برق صاحب ایک عبارت درج کرتے ہیں :- اور درندگی کے جوشوں کی وجہ سے لعنتوں پر ید از دور دیا جاتا ہے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ ۵۹۵) آپ کو اعتراض یہ ہے کہ ”جو شوں کی جگہ "جوش " چاہیے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۸۲)