تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 592 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 592

۵۹۲ مراتب تمام دنیا کو فائدہ پہنچتا ہے۔کسی کو کم اور کسی کو زیادہ۔:- ازالہ اوہام صفحہ ۴۹۷ پر :- کتابت ہے۔۶ افریقہ کے جنگلیوں آدمیوں کی جائے " جنگلی آدمی " پڑھے۔اس میں سمو : - برق صاحب ایک عبارت پیش کرتے ہیں :- الجواب یوں ہے :- تو پھر روح ایک جسم میں آگئی جو بطور بے کار چھوڑا گیا تھا۔“ برق صاحب نے یہ عبارت بھی پوری درج نہیں کی۔پوری عبارت ”سونا اور پھر جاگ اٹھنا ایک معمولی بات ہے۔جب تک انسان سویا رہا۔روح اس کی خدا تعالیٰ کے قبضہ میں رہی۔اور جب جاگ اٹھا تو پھر روح اس جسم میں آگئی۔جو بطور بے کار چھوڑا گیا تھا۔“ اس عبارت کے معنے ظاہر ہیں کہ سونے کی حالت میں جسم بالکل بے کار نہین ہوتا ہے کار کی طرح ہوتا ہے۔کیونکہ اس حالت میں صرف بعض حواس معطل ہو جاتے ہیں۔اور جسم کی حرکات ارادی نہیں ہوتیں بلکہ غیر ارادی ہو جاتی ہیں۔اس لئے بے کار سے پہلے بطور کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔تا یہ ظاہر ہو کہ سونے کی حالت میں جسم پورا بے کار نہیں ہو تا بلکہ بطور بے کار معطل ہوتا ہے۔:- پھر برقی صاحب نے یہ عبارت پیش کی ہے۔” میں اپنے چند موہومی بزرگوں کی لکیر کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتا۔(ازالہ اوہام صفحه ۵۴۳) اس پر برق صاحب لکھتے ہیں کہ خدا جانے یہ موہومی کیا چیز ہے۔اور یہ