تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 587 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 587

۵۸۷ " الفاظ اور کے ساتھ اور ایک جلدی نکلتے ہیں اس کے متعلق برق صاحب لکھتے ہیں کہ خط کشید و الفاظ کا مفہوم میری سمجھ سے بالا ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۷۸) اس کے جواب میں واضح ہو کہ اس فقرہ کی موجودہ صورت کا مفہوم تو ہماری سمجھ سے بھی بالا ہے۔کیونکہ برق صاحب نے خود فقرے ہی کو غلط بنا دیا ہے۔حالانکہ براہین احمدیہ کے اصل الفاظ یہ ہیں :- الفاظ زور کے ساتھ اور ایک جلدی سے نکلتے آتے ہیں“ بر امین احمدیہ جلد چهارم حاشیه در حاشیہ نمبر ۳ صفحه ۴۷۹ طبع اول) جناب برق صاحب ! معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ایک محقق کا دعویٰ کرنے کے باوجو د بھی خود اصل کتاب کھولنے کی تکلیف ہی گوارا نہیں فرمائی۔بلکہ کسی مخالف احمدیت کی کتاب سے یہ غلط اقتباس نقل کر کے اس پر اعتراض کر دیا ہے۔کیا اسی کو غیر جانبدارانہ تحقیق کہتے ہیں ؟ میں خدا کا چراگاہ ہوں۔گاہ سے مرکب الفاظ کی تانیث و تذکیر مختلف فیہ ہے۔مولانا حالی نے تخت گاہ کو مذکر ہی لکھا ہے۔پس چراگاہ کو مذکر لکھنا کوئی قابل اعتراض امر نہیں۔" 66 درد درد کے لفظ کو اہل پنجاب اردو میں مونث ہی استعمال کرتے ہیں۔جیسے وہ فکر اور ناک کو مذکر استعمال کرتے ہیں۔قرار داد کا لفظ چشمہ معرفت میں ” قرار دینا مصدر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔اس لئے وہ مذکر استعمال کیا گیا ہے۔یہ لفظ اس جگہ حاصل مصدر کے معنوں میں استعمال نہیں ہوا جو مونث ہے۔اصل عبارت ملاخطہ ہو جو یہ ہے :-