تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 555 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 555

۵۵۵ چوتھا دن کیوں کہا گیا۔ان کے نزدیک چار شنبہ پانچواں دن ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۴۷) اس کے جواب میں واضح ہو کہ :- اس جگہ عربی طریق کے مطابق ہفتہ کا پہلا دن اتوار کو قرار دیا گیا ہے اور سبت پر ہفتہ کو ختم سمجھا گیا ہے۔اس لئے چہار شنبہ یا یوم الاربعاء اس مناسبت سے چوتھا دن ہی ہے۔بارھواں اعتراض وو برق صاحب لکھتے ہیں کہ ایک طبی نکتہ سنئیے :- روزہ رکھو کہ وہ خصی کر دیتا ہے۔“ (آریہ دھرم صفحہ ۲۳) اور یہ بھی لکھا ہے کہ :- 66 میں بغیر بلائے بول نہیں سکتا اور بغیر اس کے دکھائے دیکھ نہیں سکتا۔" (حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۷۸) واضح ہو کہ دوسری عبارت کا پہلی عبارت سے کوئی جوڑ نہیں۔کیونکہ یہ دوسری عبارت الہامی امور سے متعلق ہے مگر برق صاحب اسے پہلی عبارت سے جوڑ کر گویا اس شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ باوجود اس دعویٰ کے کہ آپ خدا کے بلانے سے بولتے ہیں۔آپ نے عبارت "روزہ رکھو کہ وہ خصی کر دیتا ہے“ لکھ دی ہے جو برق صاحب کے زعم میں وسعت علم کے خلاف ہے۔الجواب اس کے جواب میں یہ واضح ہو کہ عبارت آریہ دھرم کے صفحہ ۲۳ پر نہیں۔