تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 554 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 554

۵۵۴ چوتھا دن یعنی چہار شنبہ اور دن کے گھنٹوں میں سے بعد از دو پسر چو تھا گھنٹہ لیا۔“ چنانچہ تریاق القلوب ہی کے صفحہ ۴۳ سے اس کی تصحیح ہو جاتی ہے کیونکہ اس جگہ بھی آپ نے اسی مضمون کو دہرایا ہے۔آپ اس جگہ تحریر فرماتے ہیں :- "سوصاحبو ! وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتابوں میں چار مرتبہ وعدہ دیا گیا تھا صفر ۱۷ ساھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چار شنبہ پیدا ہو گیا۔عجیب بات ہے کہ اس لڑکے کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے اس کی نسبت چار پیشگوئیاں ہوئیں یہ چار صفر ۱۳۱۷ھ کو پیدا ہوا اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا دن تھا۔یعنی بدھ یہ دو پہر کے بعد چوتھے گھنٹے میں پیدا ہوا۔یہ خود چو تھا تھا۔“ تریاق القلوب صفحه ۴۴-۴۳) اس موعود لڑکے کے متعلق پیشگوئی میں ایک اور عظیم الشان بات یہ پائی جاتی ہے کہ پیشگوئی میں اس کی پیدائش کو اسبات سے مشروط کر دیا گیا تھا کہ :- عبدالحق غزنوی جو امر تسر میں مولوی عبد الجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں مریگا جب تک یہ چوتھا بیٹا پیدا نہ ہوئے۔" ( ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۵۸) اور اس کے بعد یہ بھی لکھا ہے :- اگر عبدالحق غزنوی ہماری مخالفت میں حق پر ہے اور جناب الہی میں قبولیت رکھتا ہے تو اس پیشگوئی کو دعا کر کے جال دے الحمد للہ کہ یہ پیشگوئی چار ماہ صفر ۱۳۱۷ھ مطابق ۱۴ جون ۱۸۹۹ ء بروز چار شنبہ پوری ہو گئی۔" اب جناب برق صاحب اس متحد یا نہ پیشگوئی سے تو کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے اور صرف یہ نکتہ چینی کر رہے ہیں کہ ماہ صفر کو چو تھا مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔حالانکہ اس میں سمو کتابت وقوع میں آئی ہے۔اور اگلے صفحہ کی عبارت اس کی تصحیح کر رہی تھی۔(ب) برق صاحب کو اس عبارت پر یہ بھی اعتراض ہے کہ چار شنبہ یعنی بدھ کو