تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 553 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 553

۵۵۳ برق صاحب اجب آپ خود اس حقیقت سے ناواقف ہیں تو آپ نے اس امر کو وسعت علم“ کے عنوان کے ماتحت ان باتوں کے ذیل میں کیوں درج کیا جو آپ کے نزدیک علم کے مخالف ہیں۔حضرت اقدس تو طب یونانی میں ماہر تھے۔انہوں نے یہ بات اپنے علم کی بناء پر ہی بیان فرمائی ہے۔تا طاعون کے ایام میں بٹیر کے گوشت سے احتراز کیا جائے۔گیارہواں اعتراض (۱) جناب برق صاحب تریاق صفحہ ۴۱ کی ایک عبارت درج کر کے معترض ہیں کہ اس میں صفر کو جو دوسرا مہینہ ہے چوتھا مہینہ قرار دے دیا ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۴۷) تریاق القلوب صفحہ ۴۱ پر سہو کتابت سے کاتب نے عبارت آگے پیچھے کر کے ماہ صفر کو چوتھا مہینہ لکھ دیا ہے۔جس پر برق صاحب معترض ہیں۔حضرت اقدس اس جگہ مبارک احمد کی ولادت پر اس کی مختلف پہلوؤں سے چار کے عدد سے نسبت بیان کر رہے ہیں۔کاتب نے عبارت ادل بدل کر یوں لکھ دی ہے :۔اور جیسا کہ وہ چوتھا لڑکا تھا اس حساب سے اس نے اسلامی مہینوں میں سے چو تھا یعنی صفر اور ہفتہ کے دنوں میں سے چوتھا دن یعنی چار شنبہ اور دن کے گھنٹوں میں سے بعد از دو پھر چوتھا گھنٹہ لیا۔“ یہ عبارت در اصل یوں ہونی چاہیئے :- ”اس نے اسلامی مہینوں میں سے چوتھا دن صفر کا اور ہفتہ کے دنوں میں سے