تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 544 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 544

۵۴۴ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ انہوں نے خود کتب کا مطالعہ کر کے حوالہ جات دیئے ہیں۔چوتھا اعتراض برق صاحب نے استثناء باب ۱۸ آیت ۲۰ کا حوالہ یوں نقل کیا ہے :- لیکن وہ نہی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کے جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کسے وہ نبی قتل کیا جائے۔“ (استثناء ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس حوالہ کو جانتے تھے چنانچہ آپ نے کتاب استثناء کی اس آیت کو ” تو وہ نبی قتل کیا جاوے“ کے الفاظ میں ہی درج بھی فرمایا ہے۔ملاخطہ ہوار بعین صفحہ ۸ طبع اول لیکن ”اربعین“ کے خاتمہ پر جب اس آیت کے متعلق آپ نے مزید تحقیق کی تو آپ کو معلوم ہوا کہ اس عبرانی پیشگوئی کا صحیح ترجمہ یوں ہے۔لیکن وہ نبی جو ایسی شرارت کرے کہ کوئی کلام میرے نام سے کہے جو کہ میں نے اسے حکم نہیں دیا کہ لوگوں کو سناتا اور وہ جو کلام کرے دوسرے معبودوں کے نام پر وہ نبی مر جائے گا۔“ یہ ترجمہ مع اصل متن عبرانی کے آپ نے تتمہ اربعین نمبر ۴ کے صفحہ ۸ اور پر درج فرمایا ہے اور یہ ایک عبرانی پیشنگوئی کا لفظی ترجمہ ہے۔اسے برق صاحب نے حرف محرمانہ کے صفحہ ۳۴۲ پر نقل کر کے یہ اعتراض اٹھایا ہے :- کجا یہ حکم کہ قتل کیا جائے کجا یہ خبر کہ مر جائے گابائبل کے تمام تراجم جو آج تک دنیا میں ہو چکے ہیں (گویا کہ برق صاحب کو سب ترجموں پر عبور ہے۔) اور اس عبور کے بعد وہ یہ اعتراض اٹھا رہے ہیں کہ :- ملاحظہ فرمائیے یہ ترجمہ کہیں نہیں ملے گا۔جناب مرزا صاحب عبرانی زبان