تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 543 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 543

۵۴۳ صاحب سے کتاب کا حوالہ دینے میں سہو ہوئی ہے پس حوالہ میں سہو ایک بھری تقاضا ہے۔انبیاء بھی بھی سہو کر جاتے ہیں۔چنانچہ نماز عصر میں سموا آنحضرت ﷺ کا چار رکعت کی بجائے دور کعت پڑھا دینا اور پھر ایک صحالی کے بتانے پر نماز پوری کرنا ایک مشہور واقعہ ہے جو حدیث کی کتابوں میں موجود ہے۔چونکہ برقی صاحب نے حضرت اقدس کی وسعت علم پر حملہ کرنے کے لئے یہ اعتراض کرنا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے الهام إِنِّي مُهيِّنٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ کے مطابق گرفت کا یہ سامان کرادیا کہ خود برق صاحب کے ہاتھ سے حرف محرمانہ میں ہی حوالہ دینے میں ایسی غلطیاں واقع ہو گئیں۔چنانچہ برق صاحب حرف محرمانه صفحه ۶۱ پر یہ عبارت لکھتے ہیں :- میں ابھی احمدیت میں بطور چہ ہی کے تھا جو میرے کانوں میں یہ آواز پڑی مسیح موعود محمد است و عین است۔“ (خطبہ الہامیہ صفحہ ۱۷۱) یہ عبارت خطبہ الہامیہ میں موجود نہیں اور نہ یہ مسیح موعود کی عبارت ہو سکتی ہے اٹھائیے خطبہ الہامیہ اور از اول تا آخر ہر سطر پڑھ جائے یہ عبارت آپ کو ہر گز نہیں ملے گی۔اسی طرح برق صاحب حرف محرمانہ کے صفحہ ۱۸۵ پر الہامی عبارت یوں درج کرتے ہیں :- قیصرہ ہند کی طرف سے شکریہ۔گورنر جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا ( حمامة البشر کی جلد ۲ صفحہ ۵۷) حمامة البشری بے شک حضرت اقدس کی کتاب ہے مگر اس میں یہ الہامات مندرج نہیں۔بلکہ کتاب کا حوالہ دینے میں جناب برق صاحب سے سو ہوا ہے۔“ اب برق صاحب غور کر لیں کہ ان اعتراض کی کیا حیثیت رہ گئی۔جبکہ وہ یہ