تحقیقِ عارفانہ — Page 542
۵۴۲ جاتے ہو۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَنْسى كَمَا تَنْسَوْنَ ( بخاری کتاب الصلوۃ باب ۳۱) کہ میں تمہاری طرح بشر ہوں۔میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح تم بھول حالانکہ آپ پر وَمَا يَنطِقُ عَنِ الهَوى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (سورة النجم) کی آیت (۵۰۴) نازل ہو چکی تھی۔اور شیخ عبد الحق صاحب دہلوی کتاب مدارج النبوة کے صفحہ ۴۲ پر لکھتے ہیں کہ :- ،، ملائک وحی آنحضرت لے کے دائمی رفیق اور قرین ہیں۔“ برق صاحب کی سہو برق صاحب نے اپنی کتاب ”بھائی بھائی" کے صفحہ ۱۸۴ پر تغییر قمی سورہ احزاب طبع ایران صفحہ ۳۰۵ کے حوالہ سے ایک روایت عربی زبان میں نقل کی ہے جس کا ترجمہ یہ ہے :- علی المرتضی کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت رسول کا انتقال مغرب و عشاء کے درمیان ہوا تھا۔جنازہ میں شامل ہونے کے لئے ابو بکر ، عثمان، زبیر اور عبد الرحمن من عوف بھی آئے۔جب نماز جنازہ کا وقت آیا تو علی نے کہا ابو بکر آگے آؤ۔ابو بکر نے کہا کہ علی تم گو اور بہنا۔کہا میں گو اور ہوں گا۔آگے بڑھئے خدا کی قسم آپ کے سوا کسی اور کو نماز جنازہ پڑھانے کی اجازت نہیں دوں گا چنانچہ ابو بکر نے نماز جنازہ پڑھائی۔چار تکبیریں کہیں۔رات کے وقت آپ کو دفن کر دیا گیا۔یہ روایت تغییر قمی سورہ احزاب میں ہر گز موجود نہیں۔میں نے جناب برق صاحب کو خط کے ذریعہ اس امر سے آگاہ کر دیا تھا۔اور ان سے اصل حوالہ طلب کیا تھا جس کے جواب میں وہ بالکل خاموش رہے کیونکہ تغییر نمی میں یہ روایت موجود نہ تھی اور اصلی حوالہ انہیں یاد نہیں تھا۔ہم جانتے ہیں کہ یہ روایت تو موجود ہے البتہ برق