تحقیقِ عارفانہ — Page 528
۵۲۸ معنے ہیں ای سقتُهُ اللَّبَنَ۔یعنی ماں نے بچہ کو دودھ پلایا۔اور العجوة کے معنے قاموس میں یہ لکھتے ہیں :- لين يُعالج به الصى أَي يُعَدَّى لَبَنُ بِهِ یعنی وہ دودھ جس سے یتیم بچے کی پرورش کی جاتی ہے۔اس لغوی تحقیق کے پیش نظر الہام کے یہ معنی ہوئے کہ اللہ تعالٰی قیمی اور بے کسی کی حالت میں روحانی دودھ یا روحانی غذا پہنچانے والا ہے۔چنانچہ اس سے پہلا العام رَبِّ اغْفِرُ وَ أَرْحَمُ مِنَ السَّماءِ ان معنوں کی تائید کرتا ہے۔پس یہ الہام بھی بے معنی نہیں۔66 الهام ۶ : - أَشْكُرُ نِعْمَتِی رَأيتَ حَدِيُحَتی۔میرا شکر کر تو نے میری خدیجہ کو پایا۔(براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷) یہ الہام صفحہ ۷ ۵۵ کی بجائے صفحہ ۵۵۸ میں درج ہے حضرت اقدس اس کی تشریح میں نزول اسی صفحہ ۴۶،۴۷ پر تحریر فرماتے ہیں۔المسیح۔" یہ ایک بھارت کئی سال پہلے اس رشتہ کی طرف تھی جو سادات کے گھر میں دہلی میں ہوا اور خدیجہ اس لئے میری بیوی کا نام رکھا کہ وہ ایک مبارک نسل کی ماں ہے اور جیسا کہ اس جگہ بھی مبارک نسل کا وعدہ تھا اور نیز یہ اس طرف اشارہ تھا کہ وہ بیوی سادات کی قوم میں سے ہو گی۔“ پس یہ الہام بھی مکمل یعنی بے معنی نہیں۔- الهام : هو شعنا نعسا۔66 (براہین صفحه ۵۵۶) یہ الہام عبرانی زبان میں ہوا ہے جب یہ نازل ہوا تو اس وقت آپ پر اس کے معنے نہ کھلے۔بعد میں جو معنے آپ پر کھلے وہ آپ نے براہین حصہ پنجم صفحہ ۸۰ پر یوں درج فرمائے ہیں۔اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات عطش اور مشکلات سے رہائی فرما۔