تحقیقِ عارفانہ — Page 527
۵۲۷ بے شک حضرت اقدس پر اس وقت ایلی اوس کے معنی نہیں کھلے ان معنوں کا اس وقت نہ کھلنا اس حقیقت پر روشنی ڈالتا ہے الہام خدا کے الفاظ میں بھی نازل ہوتا ہے۔نہ یہ کہ جیسا بعض لوگوں کا خیال ہے صرف علم کے دل میں ایک خیال پیدا کیا جاتا ہے۔جسے وہ اپنے الفاظ میں بیان کر دیتا ہے الہام ایلی اوس“ بھی عبرانی زبان کا الہام ہے۔عبرانی میں "ایلی" کے معنی ہیں میر اخد الور اوس“ کے معنی ہیں باہمی مقابلہ سے مسلسل۔اور آہستہ آواز پیدا کرنے والا۔اس سے متصل الہام ”ایلی ایلی لما سبقتانی“ بتاتا تھا کہ بظاہر معلوم ہو گا کہ خدا آپ کی مدد پر نہیں مگر الہام کا اگلا فقرہ ایلی اوس بتاتا ہے کہ خدا آپ کا لوگوں سے باہمی مقابلہ کر اگر آپ کی آواز کو مسلسل اور باوقار طریق سے دنیا میں پھیلانے والا ہے۔" مکمل عبرانی انگریزی ڈکشنری مرتبہ پی آر آرنلڈ لیک -complete he {۔brew English Dictionary مطبوعہ منورھا۔وی آنا میں اوس کا ترجمہ دیا ہے To Rustle۔جس کے معنی آکسفورڈ پاپولر پر میکنیکل ڈکشنری میں اشیاء کی باہمی رگڑ سے صریح اور مسلسل آواز پیدا کرنے کے لکھے ہیں۔اوس اسم فاعل کے معنی ہوئے ایسی آواز پیدا کرنے والا پس یہ الہام ربنا عاج" سے معنوی طور پر مشابہ ہے۔الهام ۵ : - ربنا حاج “ہمار ا رب حاجی ہے۔(حوالہ براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۳) حضرت اقدس پر ایسا الہام کوئی نہیں ہوا۔اور نہ صفحہ ۵۲۳ براہین احمدیہ میں ایسا کوئی الہام درج ہے ہاں آپ پر ایک الہام ربنا عاج“ ہوا ہے جو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۵ پر درج ہے حضرت اقدس نے اس کے ترجمہ میں لکھا ہے۔”ہمار ارب عاجی ہے۔“ لفظ عاجی عجی يَعْجَو سے اسم فاعل ہے عربی میں عَجَت الآمُ الوَلَدَ کے