تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 526 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 526

۵۲۶ انالله وانا اليه راجعون۔وو الهام ۳ : في شايئل مقياس۔“ ،، (حقیقۃ الوحی صفحه ۲۸۰) اس العام سے پہلے یہ الفاظ بھی ہیں۔الہام کو معمل دکھانے کے لئے برق صاحب نے یہ الفاظ دانستہ حذف کر دیے ہیں۔أَلَا إِنَّ نَصُرَ اللَّهِ قَرِيبٌ اسی جگہ پورے الہام کا ترجمہ بھی یوں درج ہے۔"خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دم اٹھاتی ہے تب اس کا بچہ جننا نزدیک ہوتا ہے۔ایسا ہی مدد الہی بھی قریب ہے۔“ پس یہ الہام بھی مسمل نہیں بلکہ بامعنی ہے۔66 (حقیقۃ الوحی صفحه ۲۸۰) الهام ۴ : ایلی ایلی لما سبقتنی ایلی اوس (براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۳) اس سے پہلے ذیل کا الہام عربی زبان میں ہوا تھا۔جسے برق صاحب نے دانستہ حذف کر دیا ہے۔" " ربِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ مِنَ السَّمَاءِ رَبِّ إِنِّي مَغَلُوبُ فَانْتَصِرُ “ اس کے بعد عبرانی میں الہام ہوا تھا ایلی ایلی لما سبقتنی ایلی اوس۔اور اس عربی اور عبرانی الہام کے ایک حصہ کا ترجمہ اسی جگہ یوں درج کیا گیا ہے۔”اے میرے خدا آسمان سے رحم اور مغفرت کر میں مغلوب ہوں میری طرف سے مقابلہ کراے میرے خدااے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔“ آخرین فقرہ کے متعلق لکھتے ہیں۔آخری فقرہ اس الہام کا یعنی ایلی اوس مباعث سرعت ورود مشتبه ریانه که اس کے کچھ معنے کھلے والله اعلم بالصواب۔"