تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 517 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 517

۵۱۷ بیان کر دئیے گئے تھے۔جھوٹ کو جو ایک ناپاکی ہے حدیث نبوی میں بھی حیض قرار دیا گیا ہے۔یہ حدیث بروائت سلمان یوں وارد ہے۔الكذبُ حَيْضُ الرَجُل وَ الاستغفارُ طهارته (دیلمی صفحہ ۱۶ اسطر ۱۷) یعنی جھوٹ مرد کا حیض ہے اور استغفار اس کی طہارت ہے۔تفسیر روح البیان جلد ا صفحہ ۳۳۶ میں لکھا ہے۔كما إِنَّ لِلنِّساءِ مَحْيُضًا فِى الظَّاهِرِ وَ هُوَ مُوجِبُ نَقُصَانِ إِيمَانِهِنَّ لِمَنْعِهِنَّ عَنِ الصلوة والصَّوْمِ فَكَذَالِكَ للرِّجَالِ مَحْيِضُ فِي البَا طَنِ وَ هُوَ مُوجِبُ نُقْصَانِ اِيْمَا نِهِمْ لَمَنْعِهِمْ عَنْ حَقِيقَةِ الصَّلوةِ یعنی جیسے عورتوں کے لئے ظاہر میں حیض ہے جو انہیں نماز اور روزہ سے روک دینے کی وجہ سے ان میں ایمان کے نقصان کا موجب ہے۔ایسے ہی مردوں کے لئے باطن میں حیض ہے۔جو انہیں نماز کی حقیقت سے روکنے کی وجہ سے ان کے ایمان میں نقصان کا موجب ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ عیوب کو مردوں کا حیض قرار دیا جاتا ہے اور لہام الہی نے بتایا تھا کہ باید الی شش اور بیچو قسم لوگ آپ کے عیوب کے متلاشی ہیں۔اور آپ میں کوئی ناپاکی اور پلیدی نہیں بلکہ خدا آپ کو اپنے انعامات سے نوازے گا۔جو متواتر ہوں گے۔-۴۔قاضی یار محمد کے ٹریکٹ اسلامی قربانی کے متعلق جو کشف برق صاحب نے خدا کے قوت رجولیت کے اظہار کے متعلق بیان کیا ہے اس کی تصدیق حضرت اقدس کی کسی عبارت سے نہیں ہوتی۔یہ شخص متحتل الدماغ تھا۔اس کی یہ روائت ہمارے نزدیک مردود ہے۔اگر حضرت اقدس نے اپنے کسی ایسے کشف کا ذکر فرمایا ہو تا تو کوئی ڈائری نولیس اس کا اخبار میں ذکر کرتا کیونکہ حضرت اقدس کے ملفوظات بطور ڈائری اخبارات سلسلہ میں چھپتے رہتے تھے۔اور کشوف ور و یا آپ شائع کر دیتے تھے۔اور یہ سب