تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 516 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 516

۵۱۶ اصل الهام عربی زبان میں اصلی و اصوم ہے۔اس جگہ صلوۃ کے معنی آت قرآنية هو الذى يصلى عليكم احزاب (۴۲،۶) خدا تم پر خاص رحمت بھیجتا ہے۔“ کے مطابق خاص رحمت کے ہیں۔پس اس الہام کا مفہوم یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تم پر خاص رحمتیں نازل کروں گا۔اور عام لوگوں سے اپنے عذاب کو روک لوں گا۔خدا کی صلوۃ اس کے خاص رحمت بھیجنے کے معنی رکھتی ہیں۔اور صلوۃ کے معنی لغت عربی میں آگیا مُسَاكُ عَنِ الفِعْل بھی ہیں۔یعنی کام سے رکنا اور یہی اس جگہ مراد ہیں اور صلوٰۃ کی مناسبت سے اس جگہ صوم کے معنی عذاب سے رکنا ہیں۔۲۔" تو ہمارے پانی سے ہے اور وہ یہ دلی سے ہیں۔" (انجام آتھم صفحہ ۵۵) یہ الہام عربی زبان میں ان الفاظ میں ہوا تھا انتَ مِنْ مَاءٍ نَا وَهُم مِن فَشل اور اس کی تشریح اسی جگہ یہ درج ہے۔،، اس جگہ پانی سے مراد ایمان کا پانی، استقامت کا پانی، تقویٰ کا پانی ، وفا کا پانی، صدق کا پانی، حب اللہ کا پانی ہے جو خدا سے ملتا ہے۔اور فشل بز دلی کو کہتے ہیں جو شیطان (انجام آتھم حاشیه صفحه ۵۶) سے آتی ہے۔“ ۳۔"بابو الہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے۔" ( تتمہ حقیقت الوحی صفحہ ۴۳) اصل الهام عربی زبان میں یوں ہے۔يُرِيدُونَ أَن يَر وَ اطْمَتَكَ وَ اللَّهُ يُرِيدُ أَنْ يُرِيكَ إِنْعَا مَة أَلَّا نُعَامَاتَ الْمُتَوا يَرَةَ “ یر اس کی تشریح میں حضرت اقدس فرماتے ہیں۔یعنی بابو الہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے مگر خدا تعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا جو متواتر ہوں گے۔“ جناب برق صاحب نے اس عبارت کا اگلا فقرہ یا کسی پلید ی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔" حسب عادت دانستہ حذف کر دیا ہے۔اس میں طمت کے مرادی معنی