تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 512 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 512

۵۱۲ استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ انگلش ڈائلیسٹ ڈکشنری میں لکھا ہے۔I will go if you go by me۔میں جاؤں گا اگر تم میرے ساتھ جاؤ گے۔دوسرا فقرہ یوں ہے۔۔Come along by me میرے ساتھ آؤ۔الهام :- I shall give you a large party of Islam۔(ترجمہ) میں تمہیں اسلام کی ایک بڑی جماعت دوں گا۔اس الہام کے مطابق حضرت مسیح موعود کو مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت دی گئی ہے۔الهام :- ”۔I am quarreler“ آئی ایم کو رلر۔یہ الهام براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۹ پر موجود نہیں بلکہ صفحہ ۴۷۲ پر درج ہے۔اور اس کے بارے میں حضرت اقدس فرماتے ہیں۔" مولوی ابو عبد اللہ غلام علی صاحب قصوری جن کا ذکر اخیر حاشیه در حاشیه نمبر ۲ میں درج ہے۔الہام اولیاء اللہ کی شان میں کچھ شک رکھتے تھے۔اور یہ شک ان کی بالمواجه تقریر سے نہیں بلکہ ان کے رسالے کی بعض عبارتوں سے مترشح ہو تا تھا۔سو کچھ عرصہ ہوا ان کے شاگردوں میں سے ایک صاحب نور احمد نامی جو حافظ اور حاجی بھی ہیں، بلکہ شاید کچھ عربی دان بھی ہیں اور واعظ قرآن ہیں۔اور خاص امر تسر میں رہتے ہیں۔اتفاقاً اپنی درویشانہ حالت میں سیر کرتے ہوئے یہاں بھی آگئے۔ان کا خیال الہام کے انکار میں مولوی صاحب کے انکار سے کچھ بڑھ کر معلوم ہو تا تھا۔اور بر ہمو سماج والوں کی طرح صرف انسانی خیالات کا نام الہام رکھتے تھے۔چونکہ وہ ہمارے ہی یہاں