تحقیقِ عارفانہ — Page 506
۵۰۶ د عولی مبشرات والی نبوت پانے کا ہی ہے نہ کہ اس نبوت کا جو باقی نہیں رہی۔سوال ششم نمبرا : برق صاحب ایک الهام نقل کرتے ہیں :- آسمان سے بہت سا دود اترا ہے محفوظ رکھ۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۰۲) اور نیچے لکھتے ہیں :- دود = دھواں اردو کے سادہ سے جملے میں فارسی کا یہ بھاری بھر کم لفظ گویا صحن چمن میں بھینسا باندھ دیا گیا ہے۔اور زیادہ عجیب یہ کہ دھواں ہمیشہ آسمان کی طرف جاتا ہے اور یہاں آنے کی خبر دی گئی ہے۔اسے محفوظ رکھ۔کیا مطلب؟" الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۲۹) برق صاحب کی صحن چمن میں بھینسا باندھنے کی محاورہ آفرینی و محاورہ بندی کا اصل الہام کے الفاظ سے دُور کا بھی واسطہ نہیں۔کیونکہ اصل الہام یوں ہے :- آسمان سے بہت سا دودھ اترا ہے محفوظ رکھو۔“ اور نیچے اس کا مفہوم یہ لکھا ہے :- آسمان سے بہت سا دودھ اترا ہے یعنی معارف و حقائق کا دورہ۔“ پس الہام اور اس کی تشریح دونوں میں دودھ کا لفظ لکھا ہوا موجود ہے جس کے معنے فارسی میں شیر ہیں۔نہ کہ دود“ کا لفظ جس کے معنی اردو میں دھواں ہوتے ہیں جب الہام میں دود ( فارسی لفظ بمعنی دھواں) موجود ہی نہیں بلکہ اردو کا لفظ دودھ ہے۔تو ”دودھ “ کے لفظ کو ”دود“ بنا کر صحن چمن میں بھینسا تو خود برق صاحب کے باندی ہے۔