تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 494 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 494

۴۹۴ پوری ہوئی ہے اور یورپ کے مشہور منجم شیرو کی تو تمام پیشگوئیاں پوری نکلیں ( ملاخطہ ہو اس کی مشہور کتاب ”بخارات عالم “ لیکن ان میں سے کوئی بھی نبی نہیں تھا۔برق صاحب! یہ بات درست نہیں کہ پیشگوئی دلیل نبوت نہیں بن سکتی کیونکہ قرآن مجید میں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- عَالِمُ الْغَيْبِ فَلا يُظهرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ (انجمن : ۲۷) یعنی خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے۔اور وہ اپنے خاص عیب پر کسی شخص کو کثرت سے اطلاع نہیں دیتا بجز اس شخص کے جو اس کا بر گزیدہ یعنی رسول ہو۔پس قرآن مجید تو ایسی پیشگوئیوں کو رسول کی صداقت کی دلیل قرار دیتا ہے۔مگر برق صاحب منجموں کی پیشگویوں سے خدا تعالیٰ کی اس بات کو ر ڈ کرنا چاہتے ہیں۔کیا اسی قرآن دانی پر انہیں فخر ہے؟ جناب برق صاحب! منجموں کی پیشگوئیوں اور خدا تعالی کی پیشگوئیوں میں اگر کوئی امتیاز نہیں تو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت مے کی پیشگوئیوں کو قرآن مجید میں بار بار کیوں دلیل صداقت قرار دیا ہے۔کیا آپ رسول کریم ﷺ کی پیشگوئیوں کو بھی جو قرآن مجید میں مذکور ہیں آپ کی نبوت کی دلیل نہیں سمجھتے ؟ مثلا یہ پیشگوئی لين اجتمعت الانس والحِنُّ عَلى أنْ يَّاتُوا بمثل هذا القرآن لا يَا تُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيراً۔(بنی اسرائیل : ۸۹) یعنی اگر جن وانس تمام جمع ہو جائیں کہ وہ اس قرآن کی مثل لائیں۔تو وہ اس کی مثل لَئِن نہیں لا سکیں گے۔خواہ بعض ان کے بعض کے مددگار ہوں۔بتائیے ! یہ متحد یا نہ پیشگوئی اور اس کے مقابل مخالفین اسلام کا عجز آنحضرت ﷺ کی نبوت کی دلیل ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے ظاہر نہیں کہ جن صلى الله