تحقیقِ عارفانہ — Page 488
۴۸۸ غلطیاں کرتے ہوئے گھڑا ہے۔لہذا ان کی کتاب "حرف محرمانہ “ کہلانے کی مستحق نہیں بلکہ اس کا نام دراصل حرف مجرمانہ ہونا چاہیئے۔-۸- بشیر الدوله - عالم کباب جناب برق صاحب نے " میاں منظور محمد کے گھر لڑکا“ کے عنوان کے ما تحت "البشر کئی مرتبہ منظور الهی جلد دوم صفحہ ۱۶ اسے پہلے یہ عبارت نقل کی ہے۔بذریعہ الہام معلوم ہوا کہ میاں منظور محمد کے گھر میں محمدی بیگم (زوجہ منظور محمد ) کا ایک لڑکا پیدا ہو گا جس کے یہ نام ہوں گے بشیر الدولہ عالم کہاب شادی خاں۔کلمۃ اللہ۔" پھر برق صاحب لکھتے ہیں۔لیکن ہوا یہ کہ لڑکے کی جگہ سے ار جولائی 1901ء کو ایک لڑکی پیدا ہو گئی۔اس پر جناب مرزا صاحب نے لکھا۔”وحی الہی ہوئی تھی کہ وہ زلزلہ جو نمونہ قیامت ہو گا جلد آنے والا ہے۔اس کے لئے یہ نشان دیا گیا تھا کہ پیر منظور محمد لدھیانوی کی دوی محمدی بیگم کو لڑکا پیدا ہوگا۔مگر بعد اس کے میں نے دعا کی کہ اس زلزلہ نمونہ قیامت میں کچھ تاخیر ڈال دی جائے۔خدا نے دعا قبول کر کے زلزلہ کسی اور وقت پر ڈال دیا ہے۔اس لئے ضرور تھا کہ لڑکا پیدا ہونے میں بھی تاخیر ہوتی۔چنانچہ پیر منظور محمد کے گھر میں ۷ ار جولائی ۱۹۰۷ء کو لڑکی پیدا ہوئی۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۰۱،۱۰۰) یہ عبارت جسے برق صاحب نے قطع و برید کر کے لکھا ہے پیش کرنے کے بعد جناب برق صاحب لکھتے ہیں۔ہوئی۔“ یاد رکھیئے کہ لڑکا پیدا ہونے میں تاخیر ہوئی تھی پیدائش منسوخ نہیں (حرف محرمانه صفحه ۳۱۶) حضرت اقدس " ۷ ار جولائی ۱۹۰۶ء بروز سه شنبہ لڑکی پیدا ہوئی“ کے فقرہ کے آگے