تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 470 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 470

۴۷۰ دہرایا ہے۔ثَمَانِينَ حَوْلًا أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَالِكَ اَوْ نَزِيدَ عَلَيْهِ۔اور اس کا ترجمہ یوں فرمایا 66 ہے۔تیری عمر اسی برس کی ہو گی یاد و چار کم یا چند سال زیادہ۔“ (حرف محرمانه صفحه ۲۰۵) لفظی ترجمہ اس الہام کا یہ ہے کہ آپ کی عمر اسی سال یا اس کے قریب ہو گی یا ہم اس پر کچھ بڑھاویں گے۔برق صاحب کا پہلا اعتراض جناب برق صاحب کا اس الہام پر پہلا اور اہم اعتراض یہ ہے کہ۔اول تو یہ الہام ہی عجیب ہے۔اتنی بُرس دو چار کم یا چند سال زیادہ کیا اللہ مستقبل کے واقعات سے بے خبر ہے ؟ کیا الہام نازل کرتے وقت اسے معلوم نہ تھا کہ آپ کی وفات ۶ ، مئی ۱۹۰۸ء کو ہو گی ؟ کیا اللہ کو آپ کی تاریخ ولادت بھول گئی تھی ؟ اگر یاد تھی اور تاریخ ولادت بھی معلوم تھی تو پھر الہام میں یہ اظہار تجاہل کیوں دو چار سال کم یا چند سال زیادہ کیوں ؟ جس شخص کو اپنے مرحوم بیٹے کی تاریخ ولادت و وفات ہر دو معلوم ہوں اور جمع و تفریق کا قاعدہ بھی جانتا ہو وہ کبھی نہیں کہے گا کہ میرے بیٹے کی عمر میں برس یا دو چار سال کم یا چند سال زیادہ تھی۔یہ اشتباہ و تجاہل اسی شخص کے بیان میں ہو سکتا ہے جو تاریخ ولادت و وفات ہر دو سے ناواقف ہو یا اسقدر ان پڑھ ہو کہ سال وفات میں سے سنین حیات تفریق کر کے حاصل نہ بتا سکتا ہو۔" الجواب ( حرف محرمانه صفحه ۳۰۹،۳۰۸) ہمیں یہ اعتراض پڑھ کر جناب برق صاحب کے متعلق یہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ وہ قرآن مجید کی الہامی زبان سے بھی واقف نہیں ورنہ وہ اس الہام پر کبھی یہ اعتراض