تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 462 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 462

۴۶۲ ازالہ کرتے ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب " حرف محرمانہ “ میں یہ لکھ کر پھیلانے کی کو شش کی ہے کہ طاعون سے چار دیواری بھی محفوظ نہ رہی“۔جناب برق صاحب لکھتے ہیں۔(حرف محرمانه صفحه ۲۹۸) میرا اپنا وطیرہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ جہاں کوئی معقول بات سنی فورا قبول کر لی۔" (حرف محرمانہ صفحہ (۱۲) اگر وہ اس بات میں بچے ہیں تو اب انہیں اعلان کر دیتا چاہیے کہ میرا یہ بیان غلط تھا کہ چار دیواری بھی محفوظ نہ رہی۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ چاردیواری میں رہنے والا کوئی شخص طاعون سے ہلاک نہیں ہوا۔اور ماسٹر محمد دین صاحب دارا صیح میں نہیں رہتے تھے۔وعدہ حفاظت کی نوعیت یہ بھی واضح رہے کہ "الدار کی حفاظت کا جو وعدہ تھا۔وہ صرف طاعون کی موت سے بچنے کی حفاظت کا وعدہ تھا۔اس بات کا وعدہ نہیں تھا کہ کوئی شخص طاعون میں مبتلا بھی نہ ہو گا۔چنانچہ آپ حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۲۹ پر تحریر فرماتے ہیں۔میر صاحب کے بیٹے اسحاق کو تیز تپ چڑھ گیا اور سخت گھبراہٹ شروع ہو گئی اور دونوں طرف کُن ران میں گلٹیاں نکل آئیں اور یقین ہو گیا کہ طاعون ہے۔کیونکہ اس ضلع کے بعض مواضع میں طاعون پھوٹ پڑی ہے۔تب معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا خوابوں کی تعبیر یہی تھی۔اول دل میں سخت غم پیدا ہوا۔اور میں نے میر صاحب کے گھر کے لوگوں کو کہہ دیا کہ میں تو دعا کرتا ہوں آپ تو بہ اور استغفار بہت کریں۔کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ نے دشمن کو اپنے گھر میں بلایا ہے اور یہ کسی لغزش