تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 445 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 445

۴۴۵ یاز د ہم ضمیمہ انجام آتھم میں انتظار دلائی گئی اور ناظرین کو امید دلائی گئی ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ جیسا کہ یہ تین لڑکے پیدا ہو گئے ہیں۔وہ چوتھا لڑکا بھی پیدا ہو جائے گا۔سو صاحیبو وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتا ہوں میں وعدہ دیا گیا تھا صفر ۱۳۱۷ھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چار شنبہ پیدا ہو گیا۔عجب بات ہے کہ اس لڑ کے کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے۔اس کی نسبت چار پیشگوئیاں ہو ئیں یہ چار صفر ۱۳۱۶ھ کو پیدا ہوا۔اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا یعنی بدھ۔یہ دو پر کے بعد چوتھے گھنٹے میں پیدا ہوا۔یہ خود چو تھا تھا۔تریاق القلوب صفحه ۴۴،۴۳) پس پیشگوئی کا یہ پہلو بھی پسر چہارم کی پیشگوئی کی عظمت کو بڑھا دیتا ہے کہ وہ تین زندہ لڑکوں کی موجودگی میں پیدا ہو اور اس طرح اس نے ایک پہلو سے تین کو چار کرنے والی پیشگوئی کو پورا کیا۔اور خدا تعالی نے کم عمری میں اسے وفات دے کر قیمت کر دیا کہ وہ مصلح موعود نہ تھا بلکہ مصلح موعود چاروں لڑکوں میں سے کوئی اور ہے۔پس مبارک احمد کی پیدائش بھی عظیم الشان نشان ہے۔اور پیشگوئی کے مطابق اس کا جلد فوت ہو جانا بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان ہے۔ضرورت اسبات کی ہے کہ انسان خدا ترس دل لے کر حضرت اقدس کی ان پیشگوئیوں کا مطالعہ کرے تا اسے محسوس ہو سکے کہ خدا مفتری علی اللہ کا اس طرح مؤید نہیں ہو سکتا۔آخری اعتراض " برق صاحب اشتهار ۵/ نومبر ۱۹۰۷ء کی یہ عبارت نقل کرتے ہیں :- جب مبارک احمد فوت ہوا ساتھ ہی خدا تعالٰی نے یہ الہام کیا :- انا 66 نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنزِلُ مَنْزِلَ المُبَارَكِ۔“ یعنی ایک حلیم لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جو ہمنزلہ مبارک احمد کے ہو گا اور