تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 33 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 33

۳۳ کے لئے موثر ثابت کرنا مقصود ہے۔کیونکہ سیاق آیت کریمہ میں خاتم النبیین بطور الله مرکب اضافی آنحضرت ﷺ کی انبیاء کے لئے بہت معنوی ثابت کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔انہی معنی سے آنحضرت ﷺ افضل الا نبیاء قرار پاتے ہیں محض آخری نبی یا مطلق آخری نبی بالذات کسی فضیلت پر دال نہیں۔اور یہ معنی خود غیر احمدی علماء کو بھی مسلم نہیں۔کیونکہ وہ آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت عیسی ابن مریم رسول اللہ کی دوباره بعثت کے قائل ہیں۔لہذا آنحضرت نے ان کے نزدیک بھی مطلق آخری نبی نہیں بلکہ آخری شارع نبی ہیں۔پس آیت میں لکن کا لفظ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ کے بعد اس لئے لایا گیا ہے کہ مردوں کے لئے آنحضرت ﷺ کی جسمانی ابوت کی نفی کے بعد روحانی ابوت کے لئے بعد والے جملہ سے استدراک کرے اور اب موجد ہوتا ہے۔چنانچہ امام راغب مفردات میں جو قرآن مجید کی مستند ترین لغت ہے تحریر فرماتے۔يُسمَّى كُلُّ مَنْ كَانَ سَبَاً فِي إِبْحَادِ شَى أَوْ إِصْلَا بِهِ أَوْ ظَهُورِهِ أَبَاً " 66 وَلِذَالِكَ سُمِّي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ ُابَا لِلْمُؤمِنِينَ “ یعنی ہر شخص جو کسی شی کی ایجاد ، اصلاح اور ظہور کا سبب ہو اس کا باپ کہلا تا ہے اور اسی لئے ہمارے نبی ﷺ کا نام آب لِلْمُؤْمِنِينَ رکھا گیا ہے۔“ پس جب آنحضرت ابو المومنین ہوئے تو وہ مومنین کے موجد ہوئے۔اب جناب برق صاحب بتا ئیں آنحضرت میے کو ابو المومنین کہنا اگر جائز ہے تو ابد المومنین بھی ترکیب اضافی ہے جس میں اب جو موجد ہے مضاف ہے اور مومنین جو اس آب کی ایجاد ہیں مضاف الیہ ہیں پس آپ کا قاعدہ تو اس مثال سے بھی بالکل ٹوٹ رہا ہے۔برق صاحب کے لغت کے حوالے جناب برق صاحب نے آجا کر لغت کی کتابوں المنجد اور تھی الارب سے خاتم