تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 427 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 427

۴۲۷ ۳- پیشگوئی متعلق پسر موعود حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی کتاب نزول المسیح کے صفحہ ۱۹۶ پر پیشگوئی نمبر ۵۸ کے تحت لکھتے ہیں :- وو ۱۸۸۳ء میں مجھ کو الہام ہوا کہ تین کو چار کرنے والا مبارک۔“ اور وہ الهام قبل از وقت بذریعہ اشتہار شائع کیا گیا تھا اور اس کی نسبت تنیم یہ تھی کہ اللہ تعالٰی اس بیوی سے چار لڑ کے مجھے دے گا اور چوتھے کا نام مبارک ہو گا۔“ ( نزول المسیح صفحه ۱۹۶) انسی چار لڑکوں میں سے خدا تعالیٰ نے ایک لڑکے کو مرد خدا مسیح صفت بیان کیا۔چنانچہ حضرت اقدس تریاق القلوب صفحہ ۱۴ پر لکھتے ہیں :- یاد رہے کہ لڑکی پیدا ہو نا یا ایک لڑکا پیدا ہو کر مر جانا اس سے الہام کو کچھ تعلق نہ تھا۔الہام یہ بتلاتا تھا کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور ایک کو ان میں سے ایک مرد خدا صحیح صفت الہام نے بیان کیا۔سو خدا تعالیٰ کے فضل سے چار لڑکے پیدا ہو گئے۔“ واقعات کی شہادت یہ ہے کہ یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہو گئی اللہ تعالی نے آپ کو دوسری بیوی سے چار لڑ کے عطا فرمائے اور ان میں سے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ مصر و العزیز کو لمبی عمر دے کر حضرت مسیح موعود کا جانشین بنایا اور آپ کے ذریعہ اس اولو العزم پسر موعود کے متعلق پیشگوئی جسے الہام نے مردِ خدا مسیح صفت بیان کیا تھا پوری ہو گئی۔اس مسیح صفت موعود کے متعلق پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں کی گئی تھی۔جس کا اقتباس جناب برق صاحب نے اپنی کتاب حرف محرمانہ کے صفحہ ۸۵ - ۲۸۴ پر درمیان سے کئی جگہ