تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 416 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 416

۴۱۶ توحید کو اختیار کرنے کا اقرار کیا ہے۔بھلا ایسا شخص پیشگوئی کی ۱۵ ماہ والی میعاد کے اندر تثلیث پر پر زور رسالہ نام " خلاصہ مباحث " کیسے لکھ سکتا تھا۔جس میں حضرت اقدس پر پھبتیاں اڑائی گئی ہوں۔وہ تو آپ سے یہود گی کو نا پسند کرتے ہیں۔پس ایسار سالہ کسی عیسائی کی چالاکی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔اس نے مباحثہ جنگ مقدس " کی روئداد کا خلاصہ نام " خلاصہ مباحثہ “ شائع کر دیا ہو گا اور اس پر عبد اللہ آتھم کے اس مباحثہ میں مناظر ہونے کی وجہ سے ان کا نام لکھدیا ہو گا۔بہر حال کوئی ایسار سالہ ہمیں نہیں ملا۔اور ہمارے لئے اس بات پر یقین کی کوئی وجہ موجود نہیں۔اگر ایسا ہوا ہوتا تو مسٹر عبد اللہ آتھم حضرت اقدس کی طرف سے دعوت مباہلہ دیے جانے اور قسم کا چیلنج دیا جانے پر اسے اپنے رجوع نہ کرنے کے ثبوت میں خود بطور شہادت پیش کرتے اور مباہلہ اور قسم سے چنے کے لئے کچے عذر سے کام نہ لیتے۔جسے حضرت اقدس نے عذر لنگ ثابت کر وو بعض ضمنی اعتراضات اہم سوال کا جواب دینے کے بعد اب ہم جناب برقی صاحب کے اس پیشگوئی پر ضمنی اعتراضات کے جوابات بھی دیدیتے ہیں۔(باللہ التوفیق) حضرت بائی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے اپنی کتاب اعجاز احمدی میں لکھا ہے :- سبب اس پیشگوئی کرنے کا یہی تھا کہ اس (آتھم) نے اپنی کتاب اندرونہ بائیبل میں آنحضرت ﷺ کا نام دجال رکھا تھا۔سو اس کو پیشگوئی کرنے کے وقت قریباً ستر آدمیوں کے روبر وسناد یا تھا۔کہ تم نے ہمارے نبی ﷺ کو جال کہا تھا۔سو تم اگر اس لفظ سے رجوع نہیں کرو گے تو پندرہ ماہ میں ہلاک کئے جاؤ گے۔سو آتھم نے اسی مجلس