تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 413 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 413

۴۱۳ ے۔کیا اس پر تاریخ تصنیف درج ہے ؟ اگر ہے تو کون سی؟ کیا اس پر تاریخ اشاعت درج ہے ؟ اگر ہے تو کون سی؟ ۹- کیا اس پر بطور مصنف ڈپٹی عبد اللہ آتھم کا نام درج کیا گیا ہے ؟ ۱۰- اگر آپ کے پاس یہ کتاب موجود ہو تو ہم اسے کس طرح دیکھ سکتے ہیں ؟ - اگر آپ نے خود یہ کتاب نہیں دیکھی باستہ کسی اور جگہ سے اس کا یہ خلاصہ نقل کیا ہے تو جس کتاب سے آپ نے یہ خلاصہ لیا ہے اسکا حوالہ دیا جائے ؟ فقط والسلام ۲۹ نومبر ۶۴ (دستخط ) محمد نذیر ( مصر ) مهتم نشر واشاعت اصلاح وارشاد یہ رجسٹری مخط ریوہ سے ۲۹ نومبر ۶۱ کو پوسٹ کیا گیا۔اس کی اکنا ئٹمنٹ رسید جو جناب برق صاحب کے چھوٹے دستخطوں سے ڈاکخانہ ربوہ کے ذریعہ ہمیں واپس موصول ہوئی ہمار - - فتر کے ریکارڈ میں موجود ہے۔افسوس ہے کہ اس نہایت ضروری خط کا بھی انہوں نے کوئی جواب آج مورخہ ۲۴ / اپریل ۶۳ تک نہیں دیا۔لہذا آج میں نے کیمبل پور کی جماعت احمدیہ کے امیر ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب کی خدمت میں ایک چٹھی لکھی ہے۔کہ وہ جناب برقی صاحب سے مل کر زیر حث کتاب کے متعلق اپنی تحقیقات سے مطلع فرمائیں۔ڈاکٹر عبد الرؤف صاحب میرے اس خط کے پہنچنے پر محترم جناب برق صاحب سے ملے تو جناب برق صاحب نے ابو ہر ادہر کی باتوں کے بعد کہا کہ شاید میں نے اس کتاب خلاصه مباحثہ کا ذکر الہامات مرزا مصنفہ مولوی ثناء اللہ صاحب امر تسری میں پڑھا ہے۔جناب برق صاحب کے اس جواب سے ظاہر ہو گیا کہ اپنی کتاب "حرف