تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 385 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 385

۳۸۵ الجواب اس کے جواب میں عرض ہے کہ میں بتا چکا ہوں الہام أَيَّتُهَا الْمَرْآةُ تُونِي تُو ہی میں محمدی بیگم صاحبہ کی توبہ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔بلکہ ان کی نانی کی تو بہ کا سوال تھا جس کا مفاد یہ ہو سکتا تھا۔وہ اپنے داماد مرزا احمد بیگ کو محمدی بیگم صاحبہ کے دوسری جگہ نکاح سے باز رکھتی۔مگر اس نے توبہ نہ کی اس لئے اس کا داماد مرزا احمد بیگ پیشگوئی کے مطابق ہلاک ہوا اور اس طرح اس خاندان پر مصیبت پڑی۔اگر خسر کے پیشگوئی کا نشانہ بن جانے پر مرزا سلطان محمد صاحب بھی تو بہ کی طرف مائل ہو کر و عیدی پیشگوئی کی زد سے حیا نہ جاتے تو وہ بھی ہلاک ہو جاتے۔پانچواں اعتراض برق صاحب کا پانچواں اعتراض یہ ہے کہ :- شرط کا تعلق عورت سے تھا لیکن اسے پورا کیا ان لوگوں نے کن لوگوں نے ؟ عورت کے اقرباء نے ؟ کیا انہوں نے سلطان احمد ( سلطان محمد چاہئے ) کو مجبور کیا تھا کہ وہ محمدی بیگم کو طلاق دے دے۔کیا وہ حلقہ بیعت میں شامل ہو گئے تھے۔اگر ان میں سے کوئی بات واقعہ نہیں ہوئی تو پھر ان لوگوں نے اس شرط کو پورا کیسے کیا ؟ حرف محرمانه صفحه ۲۶۸،۲۶۷) الجواب اس کے جواب میں عرض ہے کہ اس شرط کو پورا کیا ہے۔مرزا سلطان محمد صاحب محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے۔اور توبہ کی شرط سے فائدہ اٹھانے کیلئے محمد ی دیگم صاحبہ کو ان کے خاوند سے طلاق دلانے کی ضرورت اس لئے نہ تھی کہ الہام بتا تا تھا که محمدی بیگم صاحبہ کو پیشگوئی کے الفاظ يَمُوتُ بَعْلُهَا کے مطابق وہ ہو کر حضرت