تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 358 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 358

۳۵۸ خاص پیشگوئی کے بارہ میں الہامات یہ الہام جو اوپر مذکور ہوا محمد می دیم صاحبہ کی پیشگوئی کے سلسلہ میں ایک ایسا الہام تھا جو رشتہ داروں کے متعلق عمومی رنگ رکھتا تھا۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- انہی ایام میں مرزا احمد بیگ والد محمدی بیگم صاحبہ نے ارادہ کیا کہ اپنی ہمشیرہ کی زمین کو جس کا خاوند کئی سال سے مفقود الخبر تھا اپنے بیٹے کے نام ہبہ کرائے۔لیکن بغیر ہماری مرضی کے وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے کہ وہ ہمارے چچا زاد بھائی کی دیدہ تھی۔اس لئے احمد بیگ نے ہماری جانب بجز و انکسار رجوع کیا اور قریب تھا کہ ہم اس ہبہ نامه پر دستخط کر دیتے لیکن حسب عادت استخارہ کیا تو اس پر وحی الہی ہوئی جس کا ترجمہ ہوں ہے۔اس شخص کی بڑی لڑکی کے رشتہ کے لئے تحریک کر اور اس سے کہہ ! کہ وہ تجھ سے پہلے دامادی کا تعلق قائم کرے اور اس کے بعد تمہارے نور سے روشنی حاصل کرے نیز اس سے کہو کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ زمین جو تو نے مانگی ہے دیدوں گا۔اور اس کے علاوہ کچھ اور زمین بھی نیز تم پر کئی اور رنگ میں احسان کروں گاشر طیکہ تم اپنی بڑی لڑکی کا مجھ سے رشتہ کر دو اور یہ تمہارے اور میرے در میان عہد و پیمان ہے۔جسے تم اگر قبول کرو گے تو مجھے بہترین طور پر قبول کرنے والا پاؤ گے اور اگر تم نے قبول نہ کیا تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس لڑکی کا کسی اور شخص سے نکاح نہ اس لڑکی کے حق میں مبارک ہو گا اور نہ تمہارے حق میں اور اگر تم اس ارادہ سے باز نہ آئے تو تم پر مصائب نازل ہوں گے اور آخری مصیبت تمہاری موت ہو گی اور تم نکاح کے بعد تین سال کے اندر مر جاؤ گے بلکہ تمہاری موت قریب ہے جو تم پر غفلت کی حالت میں وارد ہو گی اور ایسا ہی اس لڑکی کا شوہر بھی اڑھائی سال کے اندر مر جائے گا اور یہ قضاء