تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 356 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 356

۳۵۶ پھر فرماتے ہیں :- ایک رات ایسا اتفاق ہوا۔کہ ایک شخص میرے پاس روتا ہوا آیا میں اس کے رونے کو دیکھ کر خائف ہوا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں کسی کے مرنے کی اطلاع ملی ہے؟ اُس نے کہا نہیں۔بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت بات ہے۔میں اُن لوگوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا جو دین خداوندی سے مرتد ہو چکے ہیں۔پس اُن میں سے ایک نے آنحضرت میانے کو نهایت گندی گالی دی۔ایسی گالی کہ میں نے اس سے پہلے کسی کافر کے منہ سے بھی نہیں سنی تھی اور میں نے انہیں دیکھا کہ وہ قرآن مجید کو اپنے پاؤں تلے روندتے اور ایسے کلمات بولتے ہیں جن کے نقل کرنے سے زبان کا نیتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی خدا نہیں۔خدا کا وجود محض ایک مفتریوں کا جھوٹ ہے۔میں نے اس شخص سے کہا کہ کیا میں نے تمہیں اُن کے پاس بیٹھنے سے منع نہیں کیا تھا ؟“ رشتہ داروں کا نشان طلب کرنا پھر حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۶۷) ان لوگوں نے خط لکھا جس میں رسول کریم ہے اور قرآن مجید کو گالیاں دیں اور وجو دباری عزاسمہ کا انکار کیا اور اس کے ساتھ ہی مجھ سے میری سچائی اور وجود باری تعالیٰ کے نشانات طلب کئے اور اس خط کو انہوں نے دنیا میں شائع کر دیا اور ہندوستان کے غیر مسلموں کی بہت مدد کی اور انتہائی سرکشی دکھائی۔" (آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۶۸) نوٹ : ( یہ خط عیسائی اخبار چشمہ نور اگست ۱۸۸۷ء میں شائع ہوا تھا)