تحقیقِ عارفانہ — Page 349
۳۴۹ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تصرفات الہی سے کسی خائن اور کاذب کی بھی امداد ہوا کرتی ہے۔یقین یہ بات فطرة اللہ کے قطعاً خلاف ہے۔پس ثابت ہوا کہ مرزا صاحب کی پیشنگوئیوں کا صحیح نکلنا انکی صداقت پر اٹل دلیل کی حیثیت رکھتا ہے۔11 مولوی کرم الدین صاحب نے مرزا صاحب کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا ایک دعوی گورداسپور کی عدالت میں دائر کیا۔بنائے دعوئی مرزا صاحب کے یہ الفاظ تھے جو انہوں نے مولوی کرم الدین کے خلاف استعمال کئے تھے۔یعنی لیم اور کذاب۔عدالت ابتدائی نے مرزا صاحب کو ملزم قرار دیتے ہوئے سزا دے دی۔لیکن مبرزا صاحب کو اطلاع ملی۔”ہم نے تمہارے لئے لوہے کو نرم کر دیا۔ہم کسی اور معنی کو پسند نہیں کرتے ان کی کوئی شہادت قبول نہیں کی جائے گی۔“ اس کے بعد مرزا صاحب نے اپیل دائر کی جس پر صاحب ڈویڑنل جج نے لکھا کہ کذاب اور لیئم کے الفاظ کرم الدین کے حسب حال ہیں۔چنانچہ مرزا صاحب کو بری کر دیا۔-۱۲- محولہ بالا مقدمہ کے مجسٹریٹ سماعت کنندہ مسٹر اتمارام کے متعلق مرزا صاحب کو اطلاع ملی کہ آتمار ام اپنی اولاد کے ماتم میں مبتلا ہو گا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بیس پچپیس دن کے عرصہ میں یکے بعد دیگرے اس کے دو بیٹے وفات پاگئے۔-۱۳ اپریل ۱۹۰۵ء میں آپ کو اطلاع ملی۔،، زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار “ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب کہ زار اپنی قوت اور طاقت کیسا تھ روس کے کروڑ ہا بندگان خدا پر خود مختارانہ حکومت کر رہا تھا لیکن چند سال بعد انقلاب روس کے موقعہ پر بالشویکوں کے ہاتھ سے زار روس کی جو گت بنی وہ نہایت ہی عبرت انگیز دنیا کا سب سے بڑا لباد شاہ پابجولاں ہے اس کے خاندان کے تمام ارکان پابند