تحقیقِ عارفانہ — Page 344
م ۳۴ کر لیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور مولوی صاحب کو عدالت میں یہ بیان دینا پڑا کہ ان کا فرقہ جماعت مرزائیہ کو قطعا کافر نہیں کہتا۔یہ ایک ایسا بدیہی نشان ہے جس سے انکار نہیں ہو سکتا۔-۲- پنڈت لیکھرام کی وفات کی مرزا صاحب نے پیشگوئی کی اور کہا عید اس نشان کے دن سے بہت قریب ہو گی۔یعنی لیکھرام کی وفات اور عید کا دن متصل ہوں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔لیکھرام عید کے دوسرے دن مقتول ہوئے۔یقیناً یہ بات انسان کے بس کی نہیں کہ ایک شخص پہلے کہدے کہ فلاں شخص فلاں موقعہ پر قتل ہو گا۔اور پھر ایسا ہی ہو۔یقیناً اس قسم کے واقعات انسانی عقل سے بہت بالا ہیں۔(برق صاحب کو بھی اس پیشگوئی کا پورا ہو نا مسلم ہے) ۲۶-۳ ۲۷ ۲۸ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو لاہور میں جلسہ مذاہب ہونے والا تھا جس میں دوسرے نمائندوں کے علاوہ مرزا صاحب نے بھی تقریر کرنی تھی۔عجیب بات یہ ہے که ۲۱ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو مرزا صاحب کو بقول ان کے اللہ تعالیٰ سے اطلاع ملی کہ ان کا مضمون سب سے بلند رہے گا۔چنانچہ اسی روز اشتہار کے ذریعہ اعلان بھی کر دیا کہ ہمارا ہی مضمون غالب رہے گا۔نتیجہ یہ ہوا کہ مرزا صاحب کا مضمون سب پر غالب رہا اور سول ملٹری گزٹ“۔” پنجاب اوبز رور “۔اور دوسری اخباروں نے صاف صاف لکھ دیا کہ مرزا صاحب کا مضمون بہت بلند تھا۔خود صدر جلسہ نے جلسہ کی کارروائی کی جو رپورٹ مرتب کی اس میں بھی اس مضمون کی خوبیوں کا اعتراف کیا۔" یہ ایسی باتیں نہیں جنہیں اتفاقی کہا جائے ایک شخص کئی روز پہلے یہ اعلان کرتا ہے کہ اس کا مضمون سب پر بازی لے جائے گا۔حالانکہ دوسرے مقرر بھی کچھ کم پایہ کے لوگ نہ تھے۔بالضرور اس میں تصرف الہی کے کرشمے نمودار ہیں۔۴ - ۲۳ / مئی ۱۹۰۵ء کو آپ نے رویا دیکھا۔آہ نادر شاہ کہاں گیا یہ اس وقت کی بات