تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 345 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 345

۳۴۵ ہے جب کہ نادر خاں ابھی چہ تھا۔اس وقت دنیا کے تمام بادشاہوں میں کوئی نادر شاہ بادشاہ نہ تھا۔لیکن حیرانی ہے کہ بعد میں ایک شخص غیر متوقع طور پر نادر خاں سے نادر شاہ بنا اور وہ طبعی موت بھی نہ مرا بلکہ ایسے طریق سے قتل ہوا کہ اس وقت ہر زبان پر یہی الفاظ جاری تھے۔کہ آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“ یہ اس قسم کی باتیں ہیں جنہیں کوئی انسان قرائن سے نہیں سمجھ سکتا۔اور بغیر تصرف الہی ۱۹۳۰ء میں ہونے والے ایک واقعہ کی خبر ۱۹۰۵ء میں دینا نا ممکن ہے۔پس اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس اطلاع میں خدا تعالیٰ کا تصرف کام کر رہا تھا۔۵ مرزا صاحب کو الہام ہوتا ہے الم غلبت الروم في أدنى الارض الخ اور یہ پیشگوئی حرف حرف پوری ہوئی ہے۔اگر تصرف الہی کام نہیں کرتا تو کس طرح ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک شخص عرصہ سے پہلے ایسی بات کہہ دے جس کے حصول میں اسے مطلق کوئی دسترس نہ حاصل ہو اور پھر وہ بات بعینہ پوری بھی ہو جائے۔روم کے معاملہ میں مرزا صاحب یا آپ کی جماعت کو ذرہ بھر بھی دخل حاصل نہ تھاروم کے مغلوب ہونے میں میرزائیوں کا کچھ بھی ہاتھ نہ ہو سکتا تھا۔اور پھر مغلوب ہونے کے بعد دوبارہ غلبہ حاصل کرنے میں بھی میرزائیوں کی کوئی طاقت بروئے کار نہ آسکتی تھی۔لیکن اس کامل بے بسی کے عالم میں محولہ بالا پیشگوئی کی گئی جس نے تھوڑا ہی عرصہ بعد پوری ہو کر لوگوں کو محو حیرت کر دیا۔- دسمبر ۱۹۰۵ء میں آپ کو اطلاع ملتی ہے کہ ”میں تیری جماعت کے لئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا۔اور اس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص کروں گا اور اس کے ذریعے حق ترقی کرے گا اور بہت سے لوگ سچائی کو قبول کر میں گے۔“ اس پیشگوئی کو پڑھو اور باربار پڑھو پھر ایمان سے کہو کہ کیا یہ پیشگوئی پوری