تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 343 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 343

انسان سے کیونکر ہو سکتا ہے جو اپنے دعوئی میں سچانہ ہو۔“ (اظہار حق صفحہ ۱۳) ان پیشگوئیوں کو درج کرنے کے بعد وہ لکھتے ہیں :- ان واقعات کے متعلق اس امر کا اقرار ناگزیر ہے کہ مرزا صاحب کو ضرور اللہ تعالیٰ کی ہم کلامی کا شرف حاصل تھا۔“ (اظهار حق صفحه ۲۶) ہم ان پیشگوئیوں کو اس جگہ اس غیر از جماعت کے قلم سے اس لئے درج کر رہے ہیں تا برق صاحب کے پیشگوئیوں پر اعتراضات کے بالمقابل قارئین کرام ایک غیر جانبدار محقق کے قلم سے تصویر کا دوسرا رخ بھی ملاحظہ فرمالیں۔جس کے پیش کرنے میں جناب برق صاحب نے حال سے کام لیا ہے۔مولوی سمیع اللہ صاحب لکھتے ہیں :- مرزا صاحب کی پیشگوئیاں ۱ ۱۸۹۳ء میں مرزا صاحب کو معلوم ہوا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی مرنے سے پہلے میرا مومن ہونا تسلیم کر لیں گے۔اس پیشگوئی کے پورے بیس برس بعد ۱۹۱۴ء میں جبکہ مرزا صاحب کو فوت ہوئے چھ برس گزر چکے تھے۔مولوی محمد حسین صاحب نے گوجرانوالہ کی ایک عدالت میں بیان دیتے ہوئے تسلیم کر لیا کہ فرقہ احمد یہ قرآن وحدیث کو مانتا ہے۔اور ہمارا فرقہ کسی ایسے فرقہ کو جو قرآن وحدیث کو مانے کا فرنیں کہتا۔(دیکھو مقدمہ نمبر ۳۰۰ بعد الت لالہ دیو کی نند مجسٹریٹ درجہ اول) واضح رہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مرزا صاحب کے سخت مخالف تھے۔حتی کہ آپ نے مرزا صاحب پر کفر کے فتوے لگائے۔عین اس زمانہ میں مرزا صاحب نے پیشگوئی کی کہ مولانا موصوف وفات سے قبل میر امومن ہونا تسلیم