تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 335 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 335

۳۳۵ تَكْفِيكَ هَذِهِ الأمرئة - کہ تیرے لئے یہ زوجہ کافی ہے۔(تذکره صفحه ۳۸۰) اس الہام نے ظاہر کر دیا آپ کو کسی اور زوجہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔پس جس طرح نوع کی اجتہادی خطاء ان کی نبوت کے خلاف بطور دلیل پیش نہیں ہو سکتی۔اسی طرح حضرت بانی سلسلہ احمد میر کی کوئی اجتہادی خطاء ان کے دعوی کی صداقت کے خلاف بطور اعتراض پیش نہیں ہو سکتی۔☆☆☆ نشانات جناب برق صاحب نے نشانات کے عنوان کے تحت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے نشانات کے متعلق بیانات سے ان کی تعداد کے شمار میں تناقض دکھانے کی کوشش کی ہے۔جناب برق صاحب کا ایسا اعتراض لفظ نشان کے معنوں کے متعلق ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔عربی لفظ آیت کا ترجمہ نشان کیا جاتا ہے۔اور مامورین کے نشانات کئی نوعیت کے ہوتے ہیں۔کچھ نشانات پیشگوئیوں کے رنگ میں ہوتے ہیں۔کچھ دعاؤں کی قبولیت کی صورت میں۔کچھ خوارق کی صورت میں اور کچھ عام نشانات ہوتے ہیں جو کسی ایک ہی پیشگوئی کے لاکھوں دفعہ پورا ہونے سے تعلق رکھتے ہیں۔قرآن کریم میں آیت کا لفظ چنانچہ قرآن کریم میں آیت کا لفظ مامور کی مخالفت پر عذاب ہونے کے مفہوم میں بھی استعمال ہوا ہے۔جس کے ہزار با افر کو نشانہ بن کر ان میں سے ہر ایک فرد مامور کی صداقت کا نشان بنتا ہے۔اور اس طرت مذاب کی پیشگوئی اور اس کا وقوع ایک